صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے جلسہ تقسیم انعامات اور مثالی معلم ایوارڈ تقریب

1,510

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) سال رواں ہر سال کی طرح عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر اخلاق پیغبر ﷺ اور سیرت طیبہ کا مآخذ ان دو عنوانات کے تحت ریاستی سطح پر مضمون نویسی کا مقابلہ رکھا گیا تھا جسمیں انعامات حاصل کرنے والے اساتذہ کرام اور تعلیمی میدان میں نمایا ں کارکردگی انجام دینے والے اساتذہ کو ٹرافی ، اسناد اور کتاب دیکر نوازا گیا ۔ جلسہ کی صدارت اساتذہ حلقہ کے ہر دل عزیز ایم ایل اے وکرم کالے نے کی جب کے مہمانان خصوصی ڈپٹی ایجوکیشن افسر اشونی لاٹھکر ، تعلیمی توسیع افسر صوفی لائق احمد ، ساوتری بی پُھلے ڈی ایڈ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سیّد نعیم اور دیگر مہمان موجود تھے ۔ تلاوت کلام پاک  سے پروگرام کی شروعات ہوئی اور اختتام قومی گیت پر ہوا ۔

تمام مہمان کا ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی روایت کے مطابق گلدستہ کی بجائے کتاب اور شال دیکر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ انعام یافتہ اساتذہ کو مہمانا ن خصوصی کے ہاتھوں سے اسناد ، ٹرافی اور نقد انعام دیکر سیرت پر مضمون نویسی میں اپنی انفرادیت تسلیم کروانے والے اساتذہ کو دیا گیا جسمیں سر فہرست ہے غزالہ زرین منظور احمد  ، دوم شیخ اکرم شیخ افضل ، سوم مسّرت سلطانہ مجید خان اسی کے ساتھ ہر سال کی طرح اس سال بھی دو ترغیبی انعام دیئے گئے جو دیشمکھ ہاشم اور نشاط سلطانہ کو دئے گئے ۔ اسی طرح اپنے پیشے کے تئیں احساس ذمہ داری رکھنے والے اساتذہ کو مثالی معلم اوارڈ دیا گیا ۔ اردو میونسپل اسکول سے رشیدہ محمّد یوسف ، میونسپل مراٹھی اسکول سے شیخ مظہر شہمیر ، اردو خانگی مدارس سے رفعت سلطانہ سیّد نعیم ، مراٹھی خانگی اسکول سے بڑے منکشور اور ضلع پریشد اردو اسکول سے تبسّم سلطانہ ، ضلع پریشد مراٹھی اسکول سے پرکاش راجپوت ساتھ ہی اس سال مثالی ڈرائنگ ٹیچر اردو اسکول سے اقبال شمشیر ، مراٹھی اسکول سے سلیم احمد عطار مثالی اسپورٹس ٹیچر مراٹھی اسکول سے شندے پروین اسی طرح دو خصوصی ایوارڈ دیئے گئے جن میں بیسٹ سپورٹر شاہ رخ پٹھان ، بیسٹ ٹیچر امول کلکرنی  ان سبھی اساتذہ کو ایک ٹرافی ، اسناد اور کتاب دیکر نوازا گیا ہے ۔

صدارتی خطاب میں ایم ایل اے وکرم کالے نے فاؤنڈیشن کے کاموں کی تعریف کی ہر سرگرمی قابل تعریف ہے اور انہوں نے اس موقع پر یقین دلا یا کی جب بھی ہماری ضرورت پڑے گی تب آپ کے لئے حاضر رہونگا ، اشونی لاٹھکر نے کہا کی یہ ایک اچھا پلیٹ فارم اپنے اساتذہ کے لئے تیار کیا ہے میں اسکی بھرپور تائید کرتی ہوں ۔ صوفی لائق نے کہا کی فاؤنڈیشن کی سرگرمیو ں کو دوسرے اساتذہ کو اپنانا چاہیے ۔ اس جلسہ میں اساتذہ نے کثیر مقدار میں شرکت کی ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے صدر شیخ عبدالرحیم ، نائب صدر ارشد پٹھان ، شفیق پٹھان ، شیخ شبیر ، شاہ رخ پٹھان ، ایڈووکیٹ عرفان خان ، ظفر پٹھان ، شاہین ناز ، صبا خان کی انتھک محنت کی وجہ سے پروگرام کامیاب اور عالیشان  رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.