صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سید حامد سینیئر سیکنڈری اسکول میں ’کوئی مت دان نہ چھوٹے‘ موضوع پرپروگرام کا انعقاد

1,253

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سید حامد سینیئر سیکنڈری اسکول ( بوائز) میں اسکول کے پرنسپل سید محمد مصطفیٰ کی قیادت میں ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ’کوئی مت دان نہ چھوٹے‘ موضوع پر اساتذہ و طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

پروگرام کو آرڈینیٹر مسٹر مظہر حسین نے بچوں کو جمہوریت کی خصوصیات سے روشناس کراتے ہوئے انہیں حقِ رائے دہی کے خود استعمال اور دیگر افراد کو اس کی جانب راغب کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے بعد سلوگن رائٹنگ مقابلہ کے شرکاء کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

پروگرام سے طالب علم رتک سنگھ جادون نے نوجوانوں سے حقِ رائے دہی کا استعمال کرنے اور جن کی عمر کم ہے ان سے لوگوں کو پولنگ بوتھ تک پہنچانے میں مدد کی اپیل کی تاکہ ایک بہتر حکومت کا قیام عمل میں آئے ۔ طلبہ نے پروگرام میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد ابیرالدین نے انجام دئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.