صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بین المدارس سائنس کوئز مقابلے میں رئیس ہائی اسکول کی شاندار کامیابی

1,426

بھیونڈی : گذشتہ دنوں العرفان ہائی اسکول خلد آباد ، ضلع اورنگ آباد کی جانب سے ریاستی سطح پر بین المدارس سائنس کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ریاست کے مختلف اسکولوں کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ ملحوظ رہے کہ یہ مقابلہ تین مرحلوں میں انجام پایا ۔ پہلا آن لائن مقابلہ اپنے اپنے اسکولوں میں منعقد کیا گیا جس میں ششم جماعت سے دسویں جماعت کے طلبہ نے حصہ لیا ۔ اس مقابلے میں ر ئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ، بھیونڈی سے پہلے مرحلے میں۱۵۲؍طلبہ نے شرکت کی ۔

ان میں سے ہر جماعت سے اول مقام حاصل کرنے والے طلبہ شیخ محمد شارق محمد سالم(ششم ب) ، محمد فیض محمد غضنفر(ہفتم الف) ، منصوری قاسم مہدی حسن(ہشتم الف) ، مومن عدی فہیم احمد(نہم الف) اور انصاری حذیفہ شکیل احمد(دہم الف) کو دوسرے اور فائنل مقابلے کے لیے العرفان ہائی اسکول خلدآباد ، مدعو کیا گیا ۔ دوسرا مرحلہ بھی آن لائن تھا جس میں بیس (۲۰) اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ رئیس ہائی اسکول کی ٹیم نے اس راؤنڈ میں بھی دوسرا مقام حاصل کیا اور فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کرلی ۔ حتمی مقابلہ چار ٹیموں کے درمیان اور سترہ راؤنڈ پر مشتمل تھا جس میں رئیس ہائی اسکول کی ٹیم واحد اردو میڈیم کی ٹیم تھی ۔ انتہائی سخت اور دلچسپ اس مقابلے میں رئیس ہائی اسکول کو تیسرے انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔

فائنل مقابلے میں طلبہ کی بہترین کامیابی اس بات کی غمّاز ہے کہ ادارہ اپنے طلبہ کی مکمل نشوونما کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کے بھی مواقع فراہم کرتا ہے ۔ اس نمایاں کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کے اعزازی جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصدق پٹیل ، رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کمیٹی کے چیرمین شفیع مقری ، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری ، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو ، وائس پرنسپل عامر صدیقی ، سپر وائزرس محمود برکتی ، فیروزالدین شیخ ، اسرار پٹھان ، وائی سی ایم او یو کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری و جملہ اسٹاف کی جانب سے کامیاب طلبا اور ان کی رہنمائی کرنے والے اساتذہ عبدالواحد شیخ ، انصاری حنا کوثر ، شیخ آصف اور عطیہ فاروقی کو پرخلوص مبارک باد پیش کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.