صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سخت سرکاری احکامات جاری ، نجی اسپتالوں کے اسی فیصد بستر کورونا مریضوں کیلئے محفوظ

185,696

ممبئی : کرونا کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا کہ ممبئی سمیت ریاست کے تمام نجی اور چیریٹی کمشنروں کے پاس رجسٹرڈ اسپتالوں کے کل بستروں کا 80 فیصد کورونا اور دیگر مریضوں کے علاج کے لئے محفوظ رکھنا ضروری ہوگا ۔ اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ، نجی اسپتالوں کے  میسما ، ایمرجنسی مینجمنٹ ایکٹ ، متعدی امراض کنٹرول ایکٹ ، بمبئی چیریٹیبل ٹرسٹ اور بمبئی نرسنگ ہوم ایکٹ کی دفعات کے مطابق ریاستی حکومت کے جاری کردہ حکم کی تعمیل کرنا ہوگی ۔

وزیر صحت راجیش ٹو پے نے آج یہاں کہا کہ اس سے نہ صرف کورونا مریضوں کو بستر فراہم ہوگا بلکہ علاج کی  فیس کو بھی کنٹرول کیا جاسکے گا ۔ ریاستی حکومت کے حکم کے مطابق ، ان نجی اسپتالوں پر قبضہ کرنے کا اختیار ضلع کلکٹر ، میونسپل کمشنر اور ریاستی صحت عامہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو دیا گیا ہے ۔

نجی اسپتال کورونا مریضوں سے من مانے طریقے سے معاوضہ وصول کررہے تھے ۔ مگر اب حکومتی حکم کے مطابق نجی اسپتالوں کو بھی اس ہدایت کے مطابق مقرر کردہ فیس وصول کرنا ہوگا ۔ وزیر صحت کے مطابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے نجی اسپتالوں میں 80 فیصد بستر لینے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے کیونکہ ممبئی کے سرکاری اور میونسپل اسپتالوں میں بستروں کی تعداد  کئی کرونا مریضوں کو دستیاب نہیں ہے ۔

اسپتال میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کی  فیس طے کی گئی ہیں ۔ اس میں صرف بیڈ، آکسیجن کی سہولیات اور انتہائی نگہداشت یونٹ میں  بیڈ شامل ہیں ۔ اس حکم کے مطابق ، نجی اسپتالوں کو اپنی خدمات فراہم کرنا ضروری ہیں اگر ایسا نہیں ہوا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس طرح کا انتباہ بھی وزیر صحت نے دیا ہے ۔ حکم نامے کے مطابق کورونا مریضوں کے لئے تین طرح کی فیس مقرر کی گئی  ہےایک دن کے لئے زیادہ سے زیادہ ۴؍ ہزار ،۷۵؍ سو اور ۹؍ ہزار فیس لینے کے لئے پابند کیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پردیپ ویاس کے دستخط سے جاری کیا گیا  یہ حکم 31 اگست تک ریاست میں نافذ رہے گا ۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسپتالوں کے ذریعہ من مانی فیس کے تعلق سے اپنی   شکایات[email protected] پر بھیجیں ، وزیر صحت نے بتایا کہ ضلعی کلکٹر ، میونسپل کمشنر اور ریاستی ہیلتھ سروسز سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سدھاکر شندے کو شکایات کے ازالے کا اختیار دیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.