صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ریسپائریٹری میڈیسن شعبہ میں ویبینار کا انعقاد

33,591

علی گڑھ : جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ریسپائریٹری میڈیسن شعبہ کے تجدید شدہ سیمینار روم میں ڈجیٹل ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اساتذہ اور ریزیڈنٹ طلبہ کے لئے ویبینار کا انعقاد کیا گیا ۔

شعبہ کے سربراہ پروفیسر محمد شمیم نے بتایا کہ ویبینار کو اَستھما سنٹر جے پور سے براہ راست نشر کیا گیا جس میں ای بی یو ایس اور ای یو ایس جیسی جدید ڈائیگنوسٹک تکنیکوں پر گفتگو کی گئی ۔ انھوں نے بتایا کہ اس ویبینار میں ہندوستان بھر سے سینے کے امراض کے ایک ہزار ماہرین جڑے ہوئے تھے ۔ اس دوران متعدد کیسیز کے لائیو ڈیمانسٹریشن کو بھی نشر کیا گیا ۔ انھوں نے کہاکہ پی جی تدریس کے اس طریقۂ کار کا اب زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے گا ۔

پروفیسر محمد شمیم نے بتایا کہ ویبینار میں ویڈیو کانفرنسنگ سافٹ ویئرس کا استعمال کرتے ہوئے لیکچر ، ورکشاپ، پرزنٹیشن وغیرہ کو ویب پر براہ راست نشر کیا جاتا ہے ۔ اس میں مکالمہ اور خیالات کا باہمی تبادلہ بھی ہوتا ہے ۔ ویبینار کو یوٹیوب اور دیگر آن لائن پلیٹ فارم پر شائع بھی کیا جاسکتا ہے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر عمرانہ مسعود ، ڈاکٹر نفیس اے خان اور شعبہ کے سبھی ریزیڈنٹ موجود رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.