صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

وقف املاک کی جی آئی ایس ، جی پی ایس میپنگ کے موضوع پر دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

35,647

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے انٹرڈسپلنری شعبہ برائے ریموٹ سینسنگ و جی آئی ایس ایپلی کیشنز کے زیر اہتمام وقف املاک کی جی آئی ایس؍جی پی ایس میپنگ کے موضوع پر دو روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اترپردیش، بہار، اتراکھنڈ اور دہلی کے وقف بورڈوں کے 25؍نوڈل افسران نے شرکت کی ۔

یہ تربیتی پروگرام حکومت ہند کی ’وقف املاک کی صد فیصد جیو ٹیگنگ اور ڈجیٹلائزیشن‘ اور قومی وقف بورڈ ترقیاتی اسکیم کے تحت منعقد کیا گیا ۔

تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی سنٹرل وقف کونسل کے سکریٹری ڈاکٹر ایس اے ایس نقوی نے کہاکہ ملک گیر سطح پر وقف املاک کی جیوٹیگنگ اور ان کے ڈجیٹلائزیشن سے وسائل کے بہتر استعمال کی راہ ہموار ہوگی ۔

وقف پروجیکٹ کی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے انٹرڈسپلنری شعبہ برائے ریموٹ سینسنگ و جی آئی ایس ایپلی کیشنز کے چیئرمین پروفیسر شاداب خورشید نے کہاکہ میپنگ پروجیکٹ کے لئے بیس طلبہ کو منتخب کیا گیا ہے جواترپردیش، بہار، اتراکھنڈ اور دہلی میں 76000 ؍وقف املاک کی میپنگ کے لئے جی آئی ایس؍جی پی ایس سرویئرس کے ساتھ کام کریں گے ۔

انھوں نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور اقلیتی امور و اوقاف محکمہ کے وزیر مختار عباس نقوی کا بطور خاص شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے پروجیکٹ پر کام چل رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مالی امداد کے لئے اقلیتی امور و اوقاف محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری مسٹر جانِ عالم اور سنٹرل وقف کونسل کے ساتھ ایم او یو کے لئے اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید (آئی پی ایس) کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ایم شاکر نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی ۔ اس موقع پر مسٹر جاوید سعید خان (اے ایم یو کورٹ ممبر) ، مسٹر نعیم احمد (تکنیکی سربراہ ، این آئی سی ، نئی دہلی) اور ڈاکٹر ایم نازش خان نے بھی اظہار خیال کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.