صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

فلم تھری ایڈیٹ کے اداکار شنکر سچدیو کی  شراب کے نشے میں مارپیٹ ، گرفتاری اور ضمانت پر رہائی 

2,232

 

شاہد انصاری 

ممبئی : عامر خان کی فلم تھری ایڈیٹ میں کام کرچکے فلمی اداکار شنکر سچدیو اور ان کے خاندان کے چار افراد کے خلاف ممبئی کے اوشیوارہ پولس اسٹیشن میں مارپیٹ کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔معاملہ درج ہونے کے بعد پولس نے شنکر سچدیو کو گرفتار کرکے کورٹ میں پیش کیا جہاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔
اوشیوارہ پولس اسٹیشن میں درج ہوئے ایف آئی آر کے مطابق شنکر سچدیو کی ایک دوست اوشیوارہ پولس اسٹیشن کے تحت ٹوئنکل گیسٹ ہاؤس میں اپنے خاندان کے ساتھ ٹھہری ہوئی تھیں ۔گذشتہ سنیچر کو شنکر سچدیو اپنے افراد خانہ کے ساتھ اس ملنے پہنچے ۔ آٹھ بجے شب سے ہی شنکر سچدیو اور ان کے افراد خانہ شراب نوشی کیلئے بیٹھ گئے شب میں ایک بجے جب شراب کا نشہ شنکر سچدیو کو چڑھ گیا تو اس دوران انہوں نے ویٹر سے کھانے کی پلیٹ منگوائی جسے لانے میں اس دیر کردی ۔ویٹر کا دیر کرنا تھا کہ شنکر سچدیو کا پارہ آسمان پر چڑھ گیا تو انہوں نے ویٹر کو تھپڑ مارا اس پر گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے دیگر افراد نے اعتراض کیا لیکن شراب کے نشے مین دھت شنکر سچدیو نے ان لوگوں کے ساتھ بھی گالی گلوچ کی ۔اس دوران گیسٹ ہاؤس کی مالکن ہیما چودھری کو کال کرکے گیسٹ ہاؤس کے ملازمین نے ساری باتیں بتائیںیہ سن کر وہ گیسٹ ہاؤس پہنچیں ۔ انہوں نے شنکر سچدیو سے ویٹر کو تھپڑ مارنے کی وجہ پوچھی تو وہ ان پر بھی بھڑک گیا اور انہیں بھی گالیاں دیں۔شنکر سچدیو کی اس حرکت سے خفا گیسٹ ہاؤس کے ملازمین نے اس کی بھی پٹائی کردی ۔
اوشیوارہ پولس اسٹیشن کے سینئر پی آئی کھانویلکر نے بتایا کہ دونوں طرف سے ہوئی مارپیٹ کی وجہ سے ہم نے کراس ایف آئی آر درج کی ہے م شنکر کی بیٹی آستھا سچدیو کی شکایت پر گیسٹ ہاؤس کے ویٹر سمیت چار افراد کیخلاف معاملہ درج کیا گیا ہے جبکہ گیسٹ ہاؤس کی مالکن کی شکایت پر سچدیو خاندان کے چار لوگوں کے خلاف بھی مار پیٹ کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔شنکر سچدیو کے ساتھ ساتھ ہوٹل کے لوگوں کو بھی گرفتار کرکے کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔فی الحال خواتین ملزمین کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔سچدیوخاندان کے جن افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354،509 ،323 ،34 ،504 کے تحت معاملہ درج ہوا ہے ان کے نام چندن سچدیو ،آستھا سچدیو ،اور چترا گوتم جیسوال ہیں۔شنکر سچدیو فلم تھری ایڈیٹ ،تارے زمین پر اور جانی غدار جیسی بڑی فلموں میں کام کرچکے ہیں ۔اس کیلئے علاوہ بھی وہ کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.