صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اقلیتی طلباء کو غیر ملکی تعلیم کیلئے اسکالرشپ،سالانہ 27 طلباء مستفید ہوں گے۔

87,231

حکومت مہاراشٹر نے آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اقلیتی طلبہ کے لیے غیر ملکی تعلیم کے لیے اسکالرشپ اسکیم کو منظوری دینے کا فیصلہ  کیاہے۔وزیراعلی ایکناتھ شنڈے نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔واضح رہے کہ   27 طلباء سالانہ اس کا فائدہ حاصل کرسکیں گے۔واضح رہے کہ ماسٹر ڈگری اور  پی ایچ ڈی  کورس میں غیر مشروط داخلہ کے اہل طلباءکو مذکورہ اسکالرشپ دی جائے گی۔

مسلمانوں کو پہلی بار وظیفہ دیا گیا ہے۔اس تعلق سے سابق ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور اور ایم پی سی سی کےکارگزار صدر عارف نسیم خان نے کہاکہ مہاراشٹر جیسی بڑی ریاست میں محض 27 طلباء کو وظیفہ دینا اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو ریاست میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب سے اسکالرشپ دی جائے۔بلکہ طلباء کی تعدادمیں اضافہ کیا جائے۔تاکہ بڑی پیمانے پر لوگوں کو فائدہ پہنچے۔بتایا جاتا ہے کہ مہاراشٹر میں پہلی بار مسلمانوں کو وظیفہ دیا گیا ہے اور اس کا مکمل فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.