صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رہائی منچ غاذی پور یونٹ کی لکھنو میں دعوت افطار میں ملک میں امن کی دعائیں کی گئیں

1,091

لکھنو : ہمیشہ کی طرح اس سال بھی لکھنو میں شہیدوں کی زمین اور سبھی مذاہب کے احترام میں یقین رکھنے والے غاذی پور کے نوجوانوں کے ذریعہ روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا ۔ مختلف مذاہب کے لوگوں نے ایک ساتھ روزہ افطار کر محبت اور بھائی چارہ کا پیغام دیا ۔

انعقاد کمیٹی کے دلشاد خان ، دانش ، نوشاد ، نوشاد ، خورشید ، سرتاج ، کامران ، اورنگ زیب ، شہباز ، معروف اور پریم تیواری نے کہا کہ روزہ افطار روزہ اور افطار مذہب اسلام اور اس کے ماننے والوں کی زندگی میں اہم مقام رکھتا ہے ۔ روزہ اسلام کے اہم پانچ ارکان میں سے ایک ہے ۔

آج ہندوستان سمیت پوری دنیا کے اکثر و بیشتر حصے میں نا جانے کتنے غریب بھوکے پیٹ سونے کو مجبور ہیں ۔ وہیں دوسری جانب امیر لوگ ہوٹلوں میں اتنا کھانا برباد کردیتے ہیں جتنے میں لاکھوں کروڑوں افراد کا پیٹ بھرا جاسکتا ہے ۔ انہی غریبوں کے درد کو سمجھنے کیلئے اللہ کی یاد میں کھوجانے کا نام روزہ ہے ۔

غاذی پور یونٹ نے افطار میں آئے ہوئے سبھی روزہ داروں و دیگر لوگوں کے تئیں شکریہ ادا کیا ۔ اس دوران ارشاد پردھان ، اے ایم یو طلبہ لیڈر مجتبیٰ فراز ، عمیق جامعی ، رہائی منچ کے راجیو یادو ، سِرجن یوگی آدی یوگ ، شکیل قریشی ، رابِن ورما ، ندیم احمد ، شاہ رخ احمد ، افضل احمد ، خورشید خان ، معروف ، سرتاج پردھان ، پریم تیواری افطار میں موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.