صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جعل ساز بلڈر کے جیل جانے پر عیش کررہا ہے اس کا عیاش نشہ باز بیٹا

1,477

ممبئی : کروڑوں کی جعل سازی معاملہ میں سلاخوں کے پیچھے پہنچا ممبئی چیٹر بلڈر یوسف لکڑا والا کیلئے اس کا بیٹا فیروز لکڑاوالا ان دنوں سوشل سائٹس پر اپنے والد کیلئے لوگوں سے دعائیں کرنے کیلئے گزارش کرنے کا ناٹک کررہا ہے ۔ سوشل سائٹس پر فیروز کی یہ نوٹنکی بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

دوسری جانب اس نے انسٹا گرام پر بھی کچھ ایسی تصاویر پوسٹ ہیں جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ باپ کے جیل جانے کے بعد وہ زندگی کے پرلطف بنانے میں مگن ہے اور عیش کررہا ہے ۔

ان ساری تصاویر کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ فیس بک پر جس طرح سے وہ عوام سے اپنے ملزم والد کے لئے دعائیں اور انصاف کی اپیل کررہا ہے وہ اصل میں ناٹک ہے ۔ دوسری تصاویر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے کسی قسم کی کوئی پریشانی یا دکھ نہیں ہے کہ یہ صرف سوشل سائٹس پر عوام سے ہمدردی کے لئے اس طرح کا ناٹک کررہا ہے ۔

ورلڈ اردو نیوز کے ذریعہ اس کی خبریں لکھے جانے کے بعد سے چیٹر بلڈر یوسف لکڑاوالا کا بیٹا فیروز لکڑاوالا کا بیٹا بھی بری طرح سے تلملایا ہے اور وہ یہ کہہ رہا ہے کہ اس کی دہلیز پر بڑے بڑے پتر کار دستک دیتے ہیں اور اس کے اور اس کے والد کے تلوے چاٹتے ہیں اس نے تین صحافیوں کا بھی حوالہ دیا ہے اس میں ایک بڑے اخبار کا بڑا صحافی بھی شامل ہے ۔

حالانکہ حال ہی میں یہ بات بھی گفتگو کا موضوع بنی تھی کہ اس کے والد کو جیل میں وی آئی پی سہولت نہ ملنے پر وہ جیل انتظامیہ کو کوس رہا ہے اور گالیاں دے رہا ہے جیسے جوائنٹ سی پی دیوین بھارتی کو گالیاں دے رہا تھا ۔

فیروز وہی ہے جو کبھی منشیات کے ساتھ گرفتار ہوا تھا جسے بعد وہ موضوع عام بنا تھا ۔ وہ اپنی عیش بھری زندگی بتانے کیلئے مشہور ہے ۔ باپ کے جیل جانے کی سب سے زیادہ خوشی اسی کو ہے کیون کہ پانچ ہزار کروڑ کی جائداد میں اس کا سب سے زیادہ حصہ ہوگا ۔

ورلڈ اردو نیوز کے ذریعہ لکڑا والا اور اس کی گینگ کی خبریں لکھنے پر بابا بنگالی گینگ کے سب سے ایکٹو ممبر راجو نٹ بولٹ نے اپنے ایک معاون سے کہا ہے کہ وہ ابھی عمرہ پر پر گیا ہے ۔ آنے کے بعد خبریں لکھنے والوں پر فرضی مقدمہ کرے گا ۔ حالانکہ اس بات کو لے کر بامبے لیکس کے ایڈیٹر ایس بیڈگری نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں انڈر ورلڈ ، بلڈر ، چیٹر بلڈر ، غنڈے موالیوں اور بابائوں کاکٹیل ہے اور یہ بات وہ دھیان سے سن لے کہ بامبے لیکس نہ تو کسی سے ڈرا ہے اور نہ ہی کسی کے سامنے جھکا ہے ۔

بنگالی گینگ کا ایکٹو ممبر راجو نٹ بولٹ جو عمرہ سے واپس آنے کے بعد بامبے لیکس اور دیگر صحافیوں کیخلاف فرضی مقدمے کرے گا جنہوں نے یوسف لکڑاوالا کیخلاف خبریں لکھی ہیں

ہم نے ایسے لوگوں کو بے نقاب کیا ہے اور کرتے رہیں گے ۔ نٹ بولٹ جیسے چندی چور فرضی بلڈروں سے ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں ۔ ان کی دھمکی سچائی لکھنے سے ہمیں نہیں روک سکتی ۔ جب ناگپاڑہ کا نام نہاد بابا بنگالی سے نہیں ڈرے تو اس کے بھکتوں کی کیا اوقات ہے ۔ بھلے ہی لکڑا والا کی دہلیز پر اور اس کے تلوے چاٹنے والے بڑے اخباروں کے بڑے صحافی شامل ہیں تو اس کا بالکل یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ہم بھی سچائی لکھنے سے رُک جائیں ۔ ضرورت پڑی تو ان صحافیوں کے نام اور اخبار کا نام بھی شائع کیا جائے گا ۔

حالانکہ ای او ڈبلیو کے موجودہ جوائنٹ پولس کمشنر راج وردھن سنہا نے کہا ہے کہ اس کیس کے بارے میں انہیں پتہ ہے وہ جلد ہی اس کا ریویو لے معاملہ کی کارروائی کو آگے بڑھائیں گے اور معاملے میں وانٹیڈ ملزمان کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.