صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بنا بتائے چھٹی پر جانے کے سبب 236 ؍انجینئربرطرف

 سبھی ملازمین  2 ؍ دسمبر 2017 سے 19 ؍ جنوری 2018 تک اچانک غائب ہو گئے تھے ،کمپنی نے تفتیش کے بعد کارروائی کی 

1,500

پونے :آٹو پارٹس بنانے والی پونے کی کمپنی زیڈ ایف ااسٹیئرنگ گیئر نے ایک ساتھ 236 ملازمین کو ہٹا دیا ہے ۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی معلومات میں کمپنی نے کہا کہ انجینئروں کا ایک گروپ بغیر کمپنی کو خبر کئے چھٹی پر چلا گیا تھا ۔ان کے اچانک لمبی چھٹی پر چلے جانے کی تفتیش کی گئی تو گروپ میں شامل انجینئروں کے بارے میں ناروا رویہ کی تصدیق ہوئی ۔اس کے بعد کمپنی نے انہیں ہٹانے کا فیصلہ لیا ۔بی ایس ای کو دی گئی اطلااع میں زیڈ ایف ااسٹیئرنگ گیئر نے کہا ’ہم نے انجینئروں کے ایاک گروپ کے بغیر اطلاع دیئے ااور بنا کسی منطقی سبب کے 2 ؍ دسمبر 2017 سے 19 ؍ جنوری 2018 تک اجتماعی چھٹی پر چلے جانے کی اطلاع قبل بھی دی گئی تھی ۔اس غلط رویہ کے بعد کمپنی نے تفتیش شروع ااور ان ملازمین کے خلاف لگے غلط رویہ کے الزامات کی تفتیش کیلئے ایک انکوائری افسر بھی مقرر کیا گیا‘۔کمپنی نے آگے کہا ’تفتیش کا کام غیر جانبدار اور منصفانہ طریقہ سے اور قدرتی انصاف کے سبھی اصولوں کے تحت پورا ہوا۔اس تفتیش میں متعلقہ ملازمین کو غلط رویہ کا قصور وار پایاگیا ۔اس کے بعد کمپنی نے ان کے ساتھ کئی دور کی گفتگو کی لیکن کوئی حل نہیں نکل سکا۔اس لئے کمپنی نے 236 ملازمین کو 26 /27 ؍اکتوبر 2018 کو سب کو برطرف کرنے کا فیصلہ لیا۔کمپنی نے بی ایس ای کو بتایا کہ کمپنی سے نکالے گئے سبھی انجینئروں کو قانونی طور پر بقایہ رقم ادا کردی جائے گی ۔کمپنی کی پیداوار پر اس کا اثر نہیں پڑے اس کا متبادل انتظام کیا جارہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.