صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

میں مودی جی سے درخواست کرتاہوں کہ وہ اس سال کی دیوالی مراٹھواڑہ میں منائیں: اشوک چوہان

مراٹھواڑہ کے لئے سب سے بڑا دیوالی کا تحفہ امدادی پیکیج ، صاف پینے کے لئے پانی اور مسلسل بجلی سپلائی ہوگا

3,920

 

پربھنی : ریاستی کانگریس کے تحت جاری جن سنگھرش یاترا کے دوران آج پربھنی میں ریاستی کانگریس کے صدر اشوک چوہان نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال کی دیوالی مراٹھواڑہ میں منائیں تاکہ انہیں مراٹھواڑہ کے کسانوں کی حالتِ زار کا کچھ اندازہ ہوسکے ۔ واضح رہے کہ اپنے ’من کی بات‘ میں وزراعظم مودی نے ملک کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے ۔ اس مبارکباد پر اشوک چوہان نے سوال کیا ہے کہ مراٹھواڑہ کے کسانوں کے لئے دیوالی کی کوئی مبارکباد نہیں ہے ، کیونکہ وہ بری طرح خشک سالی سے جوجھ رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ کے کسانوں کے لئے دیوالی کا سب سے بڑا تحفہ ان کے لئے امدادی پیکیج ، پنے کے لئے صاف پانی اور مسلسل بجلی کی سپلائی ہوگا ۔ اشوک چوہان جن سنگھرش یاترا کے دوران پربھنی میں منعقدہ ایک عظیم الشان جلسہ ؟ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر اشوک چوہان نے کہا کہ میں وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر مہاراشٹر کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے امدادی پیکج دیں تاکہ قحط سے جوجھ رہے کسانوں کو راحت مل سکے ۔ مراٹھواڑہ بری طرح قحط کا شکار ہے ۔ اس علاقے کے کسانوں کے لئے امدادی پیکیج ، پینے کے لئے صاف پانی اورمسلسل بجلی کی سپلائی بہترین دیوالی کا تحفہ ہوگا ۔ اشوک چوہان نے وزیراعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنی چار سالہ حکومت کا جشن منانے اور پبلیسٹی میں مصروف ہیںجبکہ انہیں ذاتی طور پرکسانوں کوراحت پہونچانے پر توجہ دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممبئی میں مہاراشٹر میں خشک سالی سے متعلق انٹرویو دے رہے ہیں جبکہ انہیں مراٹھواڑہ میں آکر کسانوں کے دکھ درد سننا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسانوں کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے کہ حکومت کے وزراءرات میں موبائیل ٹارچ کی روشنی میں خشک سالی کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ جن سنگھرش یاترا کاتیسرا مرحلہ ہے جو مغربی اورشمالی مہاراشٹرا میں جاری ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.