غریبی کی مار سے جوجھ رہے گائوں والے دیوالی منانے کیلئے گائوں گروی رکھیں گے
عثمان آباد : دیوالی آرہی ہے ،ہر طرف تیاریاں زورووں پر ہیں مگر مہاراشٹر کے عثمان آباد کا ایک گائوں ایسا بھی ہے جو غریبی کے سبب بھکمری اور قرض کی مار جھیل رہا ہے ۔ایسے میں دیوالی کا تہوار منانے کے لئے ’کواتھا ‘کے گائوں والوں نے پورے گائوں کو ہی گروی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔گروی رکھ کر جو پیسہ ملے گا اسے گائوں کے غریب کسانوں کیلئے کپڑے ،کھانااور دیگر ضروریات زندگی کے سامان خریدے جائیں گے ۔۳ ؍ نومبر کو ’کواتھا ‘ میں ایکک کل ریاستی کسان اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ایک سماجی کارکن ونایک پاٹل نے بتایا کہ اگر خشک سالی کی مار جھیل رہے کسانوں کے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم بھوک ہڑتال کریں گے ‘۔