صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی جانب سے افطار کا انعقاد

1,075

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی جانب سے گزشتہ شام اے ایم یو کے گیسٹ ہاؤس نمبر ایک میں افطار کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر بھوشن سمیت شہر کے معززین ، صنعت کاروں ، سماجی کارکنان ، ایکزیکیوٹو کاؤنسل کے اراکین اور صحافیوں سمیت یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے افطار میں آنے والے سبھی افراد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ اس سے قبل بروز جمعہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی جانب سے منعقدہ افطار میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈین ، شعبوں کے سربراہان ، کالجوں و اسکولوں کے پرنسپل ، طلبہ یونین کے عہدیداران ، مختلف ایسو سی ایشنس کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی جانب سے 27؍ مئی کو یونیورسٹی کے سبکدوش پروفیسرس کے لئے افطار کا انعقاد کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.