صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو کے بی ٹیک، بی آر ک اور ایم بی کورسیز کا داخلہ امتحان پر امن ماحول میں منعقد ہوا

970

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بی ٹیک وبی آرک اور ایم بی اے( آئی بی ) و ایم بی اے (اسلامک بینکنگ اینڈ فائننس) کورسیز کا داخلہ امتحان آج پُر امن ماحول میں بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا ۔

بی ٹیک کے داخلہ امتحان کے لئے16960امیدواران نے درخواست پیش کی تھی جس میں11047امید واران شامل ہوئے جبکہ 5913امیدواران غیر حاضر رہے۔ اس کے علاوہ بی آرک کے لئے2446امیدواران نے درخواست فارم جمع کئے تھے۔ بی ٹیک کا داخلہ امتحان صبح10.00بجے سے دوپہر1.00بجے تک اے ایم یو میں بنے16امتحانی مراکز کے علاوہ کولکاتا، لکھنؤ، پٹنہ، سری نگر اور کوذی کوڈ میں بنے امتحانی مراکز پر منعقد ہوا جبکہ بی آرک کا داخلہ امتحان اے ایم یو میں پانچ امتحانی مراکز پر منعقد ہوا۔

ایم بی اے کا داخلہ امتحان صبح10.00بجے سے دوپہر12.00بجے تک اے ایم یو میں بنائے گئے گیارہ امتحانی مراکز کے علاوہ کولکاتا و کوذی کوڈٹ میں بنے امتحانی مراکز پر منعقد ہوا ۔ اس داخلہ امتحان میں شمولیت کے لئے3574 امیدواران نے درخواست پیش کی تھی ۔

اے ایم یو کے پرووائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ، کنٹرولر برائے امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری اور پراکٹر پروفیسر ایم محسن خاں نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرکے امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ہر امتحانی مرکز پر سینئر اساتذہ کو آبزرور کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا ۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام امتحانی مراکز کے باہر امیدواران کے سرپرستوں کے بیٹھنے کا نظم کیا تھا ۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس اوردیگر مقامات پر امیدواران اور ان کے سرپرستوں کی رہنمائی کے لئے این ایس ایس کی اے ایم یو اکائی کی جانب سے امدادی کیمپ لگائے گئے تھے جن میں رضاکاروں نے باہر سے آئے امیدواران کی ان کے مراکز کے سلسلہ میں رہنمائی کی ۔ این ایس کے رضاکار اور اسٹاف اراکین پروگرام کو آرڈینیٹر پروفیسر ایم مسرور عالم کی رہنمائی میں شام تک اپنے فرائض انجام دیتے رہے ۔ اس موقع پر محسن ظفر خاں ، زیبا رضوی ، محمد اکرم اور مکیش وغیرہ نے بھر پور تعاون پیش کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.