صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مزدوروں کی سہولت کے لئے پرائیوٹ گاڑیوں کی خدمات لی جائیں : سنجے راوت

186,560

ممبئی : شیوسینا کے سینئر لیڈر اور ممبر آف پارلینٹ سنجے راوت نے کہا کہ ریاستی حکومت کو تارکین وطنوں اور مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کے لئے پرائیوٹ گاڑیوں کو چلانے کی اجازت دینی چاہئے ۔ سنجے راوت نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں لاک ڈاون نافذ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں پورے ملک کے مزدور بے روزگار ہوئے ہیں اور ان کے سامنے روزگار کاکوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے ۔ انہوں نے مائکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹویٹ پرمزید لکھا ہے کہ پرائیوٹ گاڑیوں کے ذریعہ تارکین وطن کو ان کی منزل تک پہنچانے کی اجازت دی جانی چاہئے کیونکہ وہ لوگ پیدل سفر کر رہے ہیں ۔ پیدل چلنے کی وجہ سے کئی مزدور بیماری کی وجہ سے موت کا شکار ہوگئے ہیں ۔ مزدور طبقہ اپنے گھر پیدل جا رہےہیں ۔ یہ اچھی بات نہیں ہے ان لوگوں کے ساتھ ان کے عزیز و اقارب اور بچے بھی ہیں ۔ ریلوے ان لوگوں کے لئے ٹرینیں چلانے کو تیار نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ۸؍ مئی کو اورنگ آباد میں ایک مال گاڑی کی زد میں آکر ریلوے ٹریک کے نزدیک سو رہے ۱۶؍ تارکین وطن مزدوروں کی موت واقع ہوگئی تھی یہ لوگ اپنے آبائی وطن مدھیہ پردیش جا رہے تھے ۔ ان کے چار ساتھی اس حادثہ میں بچ گئے ہیں ۔ مہاراشٹرحکومت نے پیر کے روز سے ریاست میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے مفت بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ بسیں لاک ڈاون کے دوران لوگوں کو ریاست کے اندر ہی ایک ضلع سے دیگر اضلاع تک لے کر جائے گی۔ اس بات کی اطلاع مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ انل پرب نے دی تھی ۔ ریاستی ٹرانسپورٹ بس سروس مطالبے کی بنیاد پر شروع کی جائے گی ۔ اس کو لے کر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے دیگر حصوں کے لوگوں جن میں مزدور ، طلبائ اور سرپرست حضرات بھی شامل ہونگے ۔ ان کو خصوصاً طالات کادھیان رکھتے ہوئے لے کر جائے گی اور یہ یقینی کہا جائے گا کہ کرونا وائرس نہ پھیلے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.