صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

تارکین وطن اور مزدوروں سے کرایہ نہیں لیا جائے گا

 ان کا کرایہ ریاستی سرکار کے ’’وزیر اعلی راحتی فنڈ‘‘ سے دیا جائے گا ، وزیر اعلی کی یقین دہانی

296,325

ممبئی: گزشتہ۲۴؍مارچ کو ملک کے وزیر اعظم نے ۲۱؍ دنوں کا لاک ڈاون کیا اس کے فوراً بعد ہی واپس۱۹؍ دنوں کا لاک ڈاون کیا ان۴۰؍ دنوں کا لاک ڈاون ابھی ختم بھی نہیں ہوپایا تھا کہ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے مزید۱۴؍دنوں کا لاک ڈاون کیا گیا س لاک ڈاون کے درمیان عروس البلاد ممبئی کے باندرہ اسٹیشن پر۱۴؍ اپریل کو لاکھوں کی تعداد میں مزدور جمع ہوئے جو کہ اپنے اپنے گاوں جانا چاہتے تھے ان کے اس مجمع کو میڈیا نے اسے الگ رنگ دیتے ہوئے باندرہ کی مسجد سے  بھی جوڑا۔ ممبئی پولس نے اس بھیڑ کو ورغلانے کے الزام میں ونئے دوبے نامی شخص کو نئی ممبئی سے گرفتار کیا جو کہ اترپردیش بھارتیہ پریشد کا صدر بتایا گیا۔

ا س واقعہ کے بعد ریاستی سرکار ہلچل میں آگئی اور مسلسل مرکز سے ان مزدوروں کو گھر واپس بھیجنے کے لئے درخواست کرتی رہی آخر ان مزدوروں کے لئے اسپیشل ٹرین چلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس وقت پہلی ٹرین ممبئی سے روانہ ہوئی اور اپنے مقام پر پہنچی تو اس ٹرین میں سوار مزدوروں نے بتایا کہ راستے میں ان سے کرایہ وصول کیا گیا تھا جبکہ مرکزی سرکار کی جانب سے یہ اعلان کیاگیا تھا کہ ان مزدورو ں کا کرایہ۸۵؍فیصد اور ۱۵؍فیصد ریاستی سرکار ادا کرے گی۔اس خبر کی سچائی کتنی ہے یہ تو لیڈران ہی بتا سکتے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر ریاست سے اب تک۲۵؍ سے۳۰؍ٹرینیں روانہ کی جاچکی ہیں جن کے ذریعہ تقریباً۴۰؍ سے ۵۰؍ ہزار مزدور اپنے اپنے گھروں تک پہنچ گئے ہیں۔ مگر اس کے باوجود ممبئی، ناسک، پونہ، اورنگ آباد جیسے اہم اضلاع کی ہائی وے پر اب بھی ہزاروں مزدورپیدل چلتے دکھائی دے رہے ہیں۔  مزدوروں سے کرایہ لیے جانے کی خبریں آنےکے بعد مرکز اور یاستی سرکار دونوں نے اپنی صفائی پیش کی۔

آج مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھوٹھاکرے نے اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ تارکین وطن اور مزدوروں کو گھر تک جانے کے لئے ان سے کرایہ نہیں لیا جائے گا بلکہ ان کا کرایہ ریاستی سرکار کے ’’وزیر اعلی راحتی فنڈ‘‘ سے دیا جائے گا۔اس کے لئے وزیر اعلی نے تمام ضلع کلکٹروں سے معلومات طلب کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.