صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

وزیر اعظم نریندر مودی کل فرانس اور متحدہ عرب امارات کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

78,478

وزیر اعظم صدر Macron کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے۔ فرانسیسی صدر، وزیر اعظم کے اعزاز میںایک سرکاری ضیافت کے ساتھ ساتھ ایک نجی عشائیہ کی میزبانی کریں گے۔ جناب مودیفرانس کے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ فرانس کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے صدرو سے بھیملاقات کریں گے۔ وہ فرانس میں بھارتی برادری، بھارت اور فرانس کی کمپنیوں کے سی ایاو اور سرکردہ فرانسیسی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دیہے کہ اِس سال بھارت-فرانس کلیدی شراکت داری کے 25 سال مکمل ہورہے ہیں۔ وزیر اعظمکا یہ دورہ کلیدی، ثقافتی، سائنسی، تعلیمی اور اقتصادی تعاون کے لیے ایک موقعفراہم کرے گا۔اپنے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت وزیر اعظم 15جولائی کو ابوظبی پہنچیںگے۔ وہ یو اے ای کے صدر اور ابوظبی کے حکمراں شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ باتچیت کریں گے۔ بھارت-یو اے ای جامع کلیدی ساجھیداری مسلسل مضبوط ہورہی ہے اور وزیراعظم کا یہ دورہ اسے مزید وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.