صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اکیڈمک کونسل کی میٹنگ ملتوی

932

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں اکیڈمک کونسل کی 4؍مئی کی مجوزہ میٹنگ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایڈمنسٹریٹیو بلاک کے صدر دروازے کے سامنے کچھ افراد کے غیرقانونی دھرنے و بھوک ہڑتال کے باعث کیا گیا ہے جبکہ یہ لوگ یونیورسٹی کے طالب علم نہیں ہیں اور ان کے دھرنے و بھوک ہڑتال سے یونیورسٹی اور انتظامیہ کے افسران کے دفاتر کے روز مرہ کے کاموں میںبھی رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔

یونیورسٹی رجسٹرار مسٹر عبدالحمید (آئی پی ایس) کی اطلاع کے مطابق میٹنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.