صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

 آرتھوپیڈک سرجری شعبہ کی جانب سے پہلی بار ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ امتحان کا انعقاد

921

علی گڑھ : جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے آرتھوپیڈک سرجری شعبہ میں پہلی بار ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ (ڈی این بی) امتحان کا انعقاد کیا گیا ۔

آرتھوپیڈک سرجری شعبہ کے سربراہ پروفیسر نیر آصف کی اطلاع کے مطابق مذکورہ امتحان 25؍تا 27؍اپریل منعقد کیا گیا ، جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے 21؍طلبہ شامل ہوئے ۔ پروفیسر نیر آصف سمیت مختلف میڈیکل کالجوں کے چار اساتذہ نے مذکورہ امتحان میں بطور ممتحن خدمات انجام دیں ۔ پروفیسر عامر بن صابر نے بطور کوآرڈنیٹر امتحان کو بحسن و خوبی منعقد کرانے میں تعاون کیا ۔ فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر ایس سی شرما نے امتحان کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ امید کی جاتی ہے کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اس باوقار امتحان کا ایک مستقل سنٹر بنے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.