صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

حقہ پارلر پر پولس کا چھاپہ منیجر گرفتار مالک فرار

1,408

ممبئی : (ریحان یونس) اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کی رات کھار پولس نے سول فیمیلی ریسٹورنٹ اور بار کے مینیجر کو عوام کو حقہ مہیا کروانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ۔ پولس نے 9 سو روپیے نقد کے ساتھ ساتھ حقہ اور اس کے فلیور بھی ضبط کر لئے ۔ اس کے علاوہ پولس نے پانچ گاہکوں کو بھی گرفتار کیا جنہیں بعد میں 200 روپیے کے مچلکہ پر رہا کر دیا گیا ۔ پولس کے مطابق انہیں اس علاقہ کے کسی رہائشی کہ جانب سے فون کال موصول ہوئی تھی جس نے اطلاع دی کہ حکومت کی جانب سے پابندی عائد کرنے باوجود ریسٹورنٹ میں حقہ مہیا کروایا جارہا ہے اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولس مذکورہ ریسٹورنٹ پہنچی اور دروازہ پر دستک دی ۔

گرفتاری کے ڈر سے ریسٹورنٹ کے مینجر نے کوئی جواب نہیں دیا اور ایسا ظاہر کیا کہ ریسٹورنٹ بند ہوچکا ہے ۔ تب پولس نے ریسٹورنٹ کے داخلی اور عقبی دروازہ دونوں جانب پولس کو تعینات کر دیا ۔ 30 منٹ تک دروازہ پر دستک دینے کے بعد بھی جب دروازہ نہیں کھولا گیا تو پولس نے ممبئی فائر بریگیڈ عملہ کو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کے لئے جائے وقوع پر بلایا ۔ ایک تفتیشی افسر نے کہا کہ جب فائر بریگیڈ عملہ نے دروازہ توڑا تو دیکھا کہ ریسٹورنٹ میں گاہکوں کو حقہ مہیا کرایا جارہا ہے ۔ پولس نے فوری طور پر ریسٹورنٹ کے مینجرس علی سنتوش خان اور سمیر شیخ کو حراست میں لے لیا ۔

پولس نے تمباکو اور سگریٹ نوشی ایکٹ (سی او ٹی پی اے) اور آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت دونوں محروسین پر مقدمہ درج کر لیاہے ۔ پولس اب تک ریسٹورنٹ کے مالک خالد کو تلاش کر رہی ہے ۔ کھار پولس نے ریسٹورنٹ سے چار حقہ ، دو فلیور پیکٹ ، کوئلہ پیکٹ اور سیگڑی ضبط کر لی ہے ۔ پولس نے اس کے علاوہ پانچ گاہکوں کو بھی حراست میں لیا تھا جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.