صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایس بی یو ٹی کی بھنڈی بازار میں غنڈہ گردی

چور بازار میں اینٹک دکانوں کے مالکان کو پولس کے ذریعہ ہراسانی کا سنگین الزام

1,254

ممبئی : ممبئی شہر میں ایس بی یوٹی پولس کا تعاون حاصل کرکے کرایہ داروں اور مکینوں کو ہراساں کر کے اپنے مقصد کی بر آوری کر رہی ہے ۔ ممبئی میں ان دنوں ایس بی یوٹی برہان الدین اپلفٹمنٹ ٹرسٹ کی غنڈگردی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ یہاں کے مکین اورعجائب اینٹک  دکانوں کے مالکان بھی اس سے نہ صرف پریشان ہیں بلکہ ان کوپروجیکٹ کے زد میں آنے پر 400 اسکوائر فٹ کی مناسبت سے کرایہ فراہم کرنے کی ایس بی یو ٹی نے کل 82 دکانوں کو تجویز تھی ۔

لیکن جب انہیں یہ محسوس ہوا کہ 62 دکانوں سے ان کا کام مکمل ہو جائے گا تو پولس کے معرفت ایس بی یو ٹی ان بقیہ دکانداروں کو دھمکا کر انہیں ہراساں کر رہی ہے جو غیرقانونی ہے کیونکہ بھنڈی بازار کےچور بازارمیں لوگ دور دراز سے عجائب اور قدیم انمول اشیا کی خریداری کرنے کے لئے آتے ہیں ملک ہی نہیں بیرون ملک میں بھی چور بازار معروف ہے ۔

اس لئے چور بازار میں  ایس بی یوٹی کی داداگیری کا خاتمہ ہو ۔ واضح ہو کہ پولس کی وین لیجا کر پولس خود یہ کہتی ہے کہ یہ سرکاری کام ہے ۔ کیا یہ سرکاری کام ہے ؟ اس کاجواب دیا جائے اس قسم کا مطالبہ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں ایس پی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے ۔ اعظمی نےکہا کہ ایس بی یو ٹی نے یہاں ہانڈی والی  مسجد کاراستہ تک بند کردیا ہے ۔

پروجیکٹ کے نام پرنمازیوں کو دور سے مسجد کا راستہ طے کرنا پڑتاہے اس سے ان کا مسجد جانے کاسفر طویل ہو جاتا  ہے ۔ پولس بھی ایس بی یو ٹی کے ساتھ کھڑی ہے جس سے لوگوں میں ناراضگی ہے ایس بی یو ٹی اینٹک کی دکان والوں کو ان کا حق ادا کرے اورمسجد کے لئے بند راستہ کوکھولا جائے تاکہ نمازیوں کو دشواری پیش نہ آئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.