صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھیونڈی پولیس نے’ریزنگ ڈے‘ کے موقع پر مسروقہ مال شہریوں کو لوٹایا

1,621

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر)گذشتہ پیر کی صبح بھیونڈی پولیس (سنکول) ہال میںبھیونڈی ڈپٹی پولیس کمشنر زون نمبر ۲؍ کے زیر انتظام  منائے جانے والے’ریزنگ ڈے‘کے موقع پر منعقد کیے گئے پروگرام میں شہریوں کا چُرایا گیا تقریباً ۳؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار روپے کا سامان انھیں لوٹایا گیا ۔ پولیس کے اس اقدام کی شہریوں کی جانب سے زبردست ستائش کی جا رہی ہے ۔

موصولہ اطلاع کے مطابق  بھیونڈی شہر (کُمبھارواڑہ) ، نِظام پور، نارپولی ، کون گاوں ، بھوئی واڑہ اور شانتی نگر پولیس اسٹیشنوں کی جانب سے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں طلبہ کوپولیس کے فرائض اورہتھیار کے تعلق سے جانکاری فراہم کی جا تی ہے ۔ اس موقع پر جرائم پیشہ افراد کے ذریعہ شہریوں کے چُرائے گئے زیورات ، گاڑیاں اور مو بائل فون وغیرہ قیمتی اشیاء شہریوں کے ذریعہ شناخت کر نے پرانھیں واپس لوٹایا گیا ۔ بھیونڈی کے ڈپٹی پولیس کمشنر انکیت گوئل کے ہاتھوں متذکرہ مسروقہ اشیاء ۴۵؍ شہریوں میں تقسیم کی گئیں ۔

ان میں ۱۸؍ مو بائل، ۱۲؍ موٹر سائیکلیں ، ایک آٹو رکشا ، ایک بو لیرو جیپ اور ایک لاکھ ۲۵؍ ہزار کے مختلف ڈیزائن کے زیورات شامل تھے ۔ چوروں کے ذریعہ چُرائی گئی قیمتی اشیاء پولیس کے ذریعہ واپس ملنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی پولیس کمشنر انکیت گوئل نےشہریوں سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ اپنے قیمتی سامان کی چوری ہو نے پر لوگ پولیس اسٹیشن میں شکایت کرنے سے احتراز کر تے ہیں ۔ لیکن ایسا نہ کر تے ہوئے متاثرہ افراد کو چاہیئے کہ وہ ایسی وارداتوں کی اطلاع پولیس کو فراہم کریں اوربلا خوف و خطرپولیس اسٹیشن میں اپنی شکایات درج کرائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.