صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بجلی چوری معاملہ میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے لیڈر کو جیل

1,587

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) بھیونڈی میں فرینچائزی طرز پرسپلائی کر نے والی ٹورینٹ پاور کمپنی نے بجلی کی چوری پر قابو پانے کے لیے بجلی چوروں پر اپنا شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے ۔ اسی سلسلے میں گذشتہ دنوں بھیونڈی کے نیو کنیری کھدان روڈ پر واقع کیرتی ہوٹل کے پاس اپنے دفتر میں چوری کی بجلی استعمال کر نے کے الزام میں بھیونڈی مشرقی حلقہ اسمبلی کےصدر ہارون خان کو تھانے ضلع سیشن کورٹ نے۱۸؍ جنوری تک عدالتی تحویل میں دے دیا ہے ۔ بجلی چوری کے معاملہ میں کسی سیاسی پارٹی کے بڑے لیڈر کے جیل چلے جانے سے بجلی چوری کرنے والوں میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے ۔

مو صولہ اطلاع کے مطابق گذشتہ ۶؍نومبر کو بھیونڈی میں فرینچائزی طرز پر بجلی سپلائی کر نے والی ٹورینٹ پاور نامی نجی کمپنی کے ویجلینس محکمہ کے افسران نے ڈی پی بکس سے غیر قانونی طور سے بجلی کا کنکشن جوڑ کر بجلی استعمال کر نے والے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے لیڈر ہارون خان کے دفتر پر چھاپہ مار کر۹۲؍ ہزا ۲۰۹؍ر روپے کی بجلی چوری کو اجا گر کیا تھا ۔

متذکرہ پاور کمپنی کی جانب سے بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن میں الیکٹری سٹی ایکٹ ۲۰۰۳ کی دفعہ ۱۳۵؍ کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا ۔ بجلی چوری کے اس معاملہ میں دو ماہ بعد بھی بجلی بل ادا نہ کر نےکی وجہ سے ٹورینٹ پاور کمپنی کی شکایت پر بھیونڈی شہر پولیس نےگذشتہ جمعہ کی شب میں ہارون خان کو گرفتار کر لیا ۔ جنھیں سنیچر کو تھانے ضلع سیشن کورٹ میں پیش کر نے پر ملزم ہارون خان کو۱۸؍ جنوری تک عدالتی تحویل میں روانہ کیا ہے ۔ ٹورینٹ پاور کی اس سخت کارروائی سے بجلی چوروں کو راست پیغام مل گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.