صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سائنس ریسرچ پروجیکٹ میں عزیزہ خانم کی نمایاں کامیابی

1,375

بھونیشور: نیشنل چلڈرنس سائنس کانگریس مرکزی حکومت کے وزراتِ سائنس و ٹکنالوجی کا ایک ذیلی شعبہ ہے اس کی جانب سے ملکی سطح کا سائنس ریسرچ پروجیکٹ مقابلوں کا انعقاد اُڑیسہ میں کیا گیا ۔ ۲۷؍ تا ۳۱؍دسمبر ۲۰۱۸ منعقد اس مقابلہ میں شہر ممبئی سے آٹھ طلبا کے پروجیکٹس کو شرکت کا موقع ملا ۔ اس مقابلے میں ہالی اینجلس مارتھومااسکول ملنڈ کی ہونہار طالبہ عزیرہ عرفان خان نے اپنا پروجیکٹ پیش کیا ۔

عزیزہ کے پروجیکٹ کا موضوع تھا کہ ڈیزل ، پیٹرول جیسے ایندھن سے نقصان پہنچانے والے مادوں کو کیسے دوُر کیا جاسکتا ہے نیز اسے کس طرح بہترین خوبی کا حامل بنایا جاسکتا ہے ، ساتھ ہی بایو ڈیزل کیسے بنایا جاتا ہے اس پر پریزینٹشن کیا گیا ۔ عزیزہ کی پیشکش،مواد اور موضوع جج صاحبان کو متاثر کرگیا ۔ کڑے مراحل کے بعد جب نتیجے ظا ہر ہوئے تو اُن میں عزیزہ کے پروجیکٹ کواے   گریڈسے نوازا گیا ۔ عزیزہ ‘ پرنسپل فرحت خان عرفان خان محمدی اردو ہائی اسکول بھانڈوپ کی دخترہے ،تمام اسٹاف عزیزہ کی اس کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.