صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شب برات کے موقع پر انجمن باشندگان بہار ممبئی کے وفد کی ریلوے پولس اسٹیشن ممبئی سینٹرل کے سینئر انسپکٹر کیداری پوار سے ملاقات

16,949

ممبئی ۔انجمن باشندگان بہار ممبئی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ریلوے پولس اسٹیشن ممبئی سینٹرل میں انسپکٹر کیدار پوار سے ملاقات کی۔ جنرل سیکریٹری محمود الحسن حکیمی کی قیادت میں اِس وفد نے شب برات اور ہولی کے تعلق سے منعقد کی گئی میٹنگ میں شرکت کی ۔اِس میٹنگ میں انجمن کے علاوہ دیگر تنظیموں کے نمائندے بھی شریک تھے ۔امسال رنگوں کا تہوار ہولی اور عبادت کی شب یعنی شب برات ایک ہی دن ہونے کے سبب مذہبی اور اخلاقی قدروں کی پابندی وقت کی ضرورت ہے ۔اِس میٹنگ میں انسپکٹر کیدار پوار نے عوام سے اپیل کی کہ نظم و نسق کا خیال رکھیں اور کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دیں ۔اُنہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے تعاون کرنے کی اپیل کی ۔انسپکٹر پوار نے کہا کہ اِس بات کا خیال رکھیں کہ جب قبرستان جائیں تو کوئی بھی عمل انتشار کا باعث نہ بنے ۔انہوں نے ذمّہ داران سے 50 والنٹیئر مہیا کرانے کی بھی درخواست کی ۔ ریلوے نے زائرین کے لیے ایک خصوصی ریل کا بھی انتظام کیا ہے۔یہ ٹرین چرچ گیٹ سے ویرار اور ويرار سے چرچ گیٹ کے درمیان چلے گی۔جس کی سروس صبح چار بجے تک جاری رہے گی۔ اِس میٹنگ میں تنظیم ائمہ مساجد کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا قمر رضا اشرفی ،جمعیت العلماء ممبئی کے صدر سراج خان ،بہار میڈیکل سروسز کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل اختر ،محمد فرقان شیخ اور عبدالماجد راہی کے علاوہ کئی دیگر معزز حضرات شامل تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.