صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

تلنگانہ میں شدید بارش_ 4 افراد پانی میں بہہ گئے ، حیدرآباد میں بھی خاتون نالے میں بہہ گئی

87,757

تلنگانہ کے کئی اضلاع شدید بارش سے متاثر ہیں اور کئی مقامات پر ندیاں اور تالاب لبریز ہو گئے ہیں کاماریڈی ضلع کے گندھاری منڈل میں گندھاری ندی بہہ رہی ہے۔ تین کسان سیلابی پانی میں پھنس گئے۔ فائر بریگیڈ عملہ اور مقامی لوگوں نے کسانوں کو بچا لیا ۔

اسی طرح جگتیال رورل منڈل کے حیدراپلی ندی میں ماہی گیر ودیا ساگر لاپتہ ہو گیا ۔پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے وہ بہہ گیا۔جگتیال رورل پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے

اسی دوران حیدرآباد کے گاندھی نگر میں ایک خاتون نالہ میں بہہ گئی۔ اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.