صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

راشٹر وادی اور کانگریس کے درمیان ممبئی کی ۴ ؍ سیٹوں کیلئے تعطل برقرار

1,263

ممبئی : (ریحان یونس) کانگریس اور این سی پی میں ممبئی کی 6 میں 4 سیٹوں پر نمائندگی کو لے کر جاری رسہ کشی کانگریس صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں ہی حل ہونے کا امکان ہے ۔ پارٹی ممبران اس تعلق سے یکم جنوری کو ایک میٹنگ میں گفتگو کررہے تھے جسے بغیر کسی نتیجہ پر پہنچے ملتوی کر دی گئی ہے اور اگلی میٹنگ کی تاریخ اب تک طئے نہیں کی گئی ہے ۔ پارٹی کے سینئر لیڈران کے مطابق مذکورہ معاملہ پارٹی کے اعلی عہدیداران کی موجودگی میں ہی حل ہوگا ۔ ممبئی کی 6  شمال مشرقی ممبئ کی 5 نشستوں پر جو کہ فی الحال بی جے پی کے کریٹ سومیہ کی زیر قیادت ہے ۔ ان نشستوں پر این سی پی کے ذریعے نمائندگی کی جائے گی ۔ جنوبی ممبئی کی نشستوں پر کانگریس کے ذریعے نمائندگی کی جائے گی جس پر فی الحال اروند ساونت کا قبضہ ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ اس نشست پر سابق رکن پارلیمنٹ اور یونین منسٹر ملند دیورا کے علاوہ کوئی دوسرا نمائندگی نہیں کرے گا ۔

جبکہ بقیہ چار نشستوں پر اب تک اتفاق نہیں ہوا ہے ۔ پارٹی ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق کانگریس لیڈر پریہ دت شمالی ممبئی سے نمائندگی نہیں کرنا چاہتیں ۔ اس نشست پر 2014 میں بی جے پی کی پونم چوہان منتخب ہوئی تھیں ۔ سابق ایم پی اور یونین منسٹر گروداس کامت کے انتقال کے بعد شمال مغربی ممبئی کی نشست کے لئے کانگریس کے پاس کوئی منتخب نمائندہ نہیں ہے ۔ ممبئی کانگریس صدر اور سابق کانگریس رکن اسمبلی کرپا شنکر سنگھ نے کہا کہ 2014 میں جس نشست پر گجانن کرتیکر منتخب ہوئے تھے وہ اس پر نمائندگی کرنے کے خواہش مند ہیں ۔ شیو سینا کے راہل شیوالے کے تحت ساوتھ سینٹرل ممبئی کے لئے بھی کانگریس کے پاس کوئی طئے شدہ نمائندہ نہیں ہے ۔ سابق رکن پارلیمان اور دھاراوی کے موجودہ رکن اسمبلی ایکناتھ گائیکواڑ کی صاحبزادی ورشا گائیکواڑ ممبئی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر بال چندر مناگیکر کے ساتھ اس دوڑ کا حصہ بننے کی خواہش مند ہیں ۔

شمالی ممبئی سے نمائندگی کرنے والے کسی نمائندہ کا انتخاب نہیں ہوسکا ہے ۔ اس علاقہ سے 2014 میں بی جے پی کے گوپال شیٹی منتخب ہوئے تھے ۔ اس معاملہ میں براہ راست شامل بیرون مہاراشٹر کے ایک کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہمارے پاس انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مندوں کی ایک طویل فہرست ہے جو ہمیں حوصلہ دیتی ہے ۔ لیکن پارلیمنٹ انتخابات میں کون کہاں سے نمائندگی کرے گا اس کا فیصلہ دہلی اعلیٰ کمان کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی سے باہر لاتور میں کانگریس سے نمائندگی کے خواہش مندوں کی 51 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ ممبئی کانگریس صدر سنجئے نروپم نے کہا کہ پارٹی نمائندگی کرنے کے معاملہ میں مناسب وقت پر فیصلہ لے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.