صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی میں عمارت میں لگنے والی آگ میں دم گھٹنے سے 5 افراد زخمی

44,006

ممبئی : مشرقی ممبئی میں کنجورمارگ علاقہ میں مہاڈا کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی ہے،بی ایم سی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کنٹرول نے اتوار کو یہاں کیا کہ کم از کم پانچ افراد کو دم گھٹنے سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا جب 14 منزلہ مہاراشٹر آریا اینڈ ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مہاڈا کی عمارت میں آگ لگ گئی۔


کنجورمارگ میں، صبح 9.15 بجے کے قریب یہ واقعہ پیش آیا ،آگ گراؤنڈ فلور کے میٹر باکس روم اور وائرنگ، چوتھی منزل پر تنصیبات اور اوپری منزل کی طرف جانے والی بجلی کی پائپ لائن میں لگی۔


فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کے لیے تین فائر ٹینڈر بھیجے جنہوں تقریباً 45 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔عمارت کے پانچ مکینوں کو دم گھٹنے کے نتیجے میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت ‘مستحکم’ بتائی جاتی ہے۔
آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.