صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اقلیتی پری میٹرک اسکالر شپ کے اربوں روپے کی ادائیگی نہیں کئے جانے پر ممبئی ہائیکورٹ نے معاملے کو تعلقہ سطح پر حل کرنے کا حکم دیا

31,793

ممبئی : بمبئی ہائیکورٹ میں موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فار ویلفیئر (ایم پی جے) کی اقلیتی پری میٹرک اسکالر شپ پر مفاد عامہ کی ایک زیر سماعت عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے بمبئی ہائیکورٹ کے فاضل ججوں کی ایک بینچ نے مہاراشٹر میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کے تمام سکریٹریوں کو ہدایت دی ہے کہ اسکالر شپ کی ادائیگی کے لئے تعلقہ سطح پر معاملہ کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ مسئلہ تال میل کی کمی کی وجہ سے ہے۔
واضح ہوکہ ایم پی جے کو معلوم ہوا کہ سال 2009 سے 2014 تک اقلیتی پری میٹرک اسکالر شپ کا 51,73,95,94,219 روپیہ طالب علموں کو تقسیم نہیں کیا گیا ہے اور بہت سارے طالب علم اس اسکیم کے تحت مستفید نہیں ہو سکے ہیں۔اس کے بعد ایم پی جے نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اسی عرضی کی سماعت کے دوران مہاراشٹر حکومت کے مطابق صرف ۲۳ فیصد طلباء کو اس اسکیم کا فائدہ پہنچ سکا ۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ اسکالر شپ کی رقم تکنیکی وجوہات سے بہت سے طلباء کو ادا نہیں کیاجا سکا۔ حکومت کا کہنا تھا کہ تمام درخواست دہندگان کو فائدہ نہیں دینے کی وجہ بھرے گئے فارم میں بینک اکاؤنٹ کے غلط تفصیلات تھے اور کچھ ایپلی کیشنز ڈپلیکیٹ تھے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ’ہم مہاراشٹر میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز کے تمام سکریٹریوں کو ہدایت دیتے ہیں کہ تعلقہ قانونی سروس کمیٹی کے چیئرمین کے ساتھ تعاون کریں۔ تعلقہ لیگل سروسز کمیٹیوں کے چیئرپرسن یہ یقینی بنا ئےکہ کمیٹی کو انکے تعلقہ میں اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر ان تمام طلباء کے لازمی اعداد و شمار فراہم کرے ، جنہوں نے ان کے اسکولوں میں اس اسکیم کے تحت فوائد طلب کی ہے جس کے لئے اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر کو سیکرٹری تعلیم حکومت مہاراشٹر ضروری ہدایات جاری کرینگے۔ طالب علم یا ان کے والدین سے رابطہ کرنے کے لئے پیرا لیگل رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہے تاکہ فارم میں غلطیاں درست ہوسکیں‘ ۔
مفاد عامہ کے مد نظر ایم پی جے ریاست کے تمام رضاکارانہ سماجی خدمات انجام دینے والے افراد سے اپیل کرتی ہے کہ اپنے تعلقہ میں آپ ایسے طلباء ، جنکو اسکالر شپ کی رقم منظور ہونے کے باوجود نہیں مل سکی، انکی تفصیلات حاصل کرنے میں تعلقہ لیگل سروسز کمیٹی کی مدد کرنے کی زحمت کریں ۔
آپ کو بتا دیں کہ موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فار ویلفیئر (ایم پی جے) ایک عوامی تحریک ہے، جو مہاراشٹر میں شہریوں کو معاشرتی،معاشی و سیاسی انصاف دلانے اور عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے گذشتہ کئی سالوں سے کام کر رہی ہے۔ آپ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اقلیتی طبقات کیلئے مرکزی حکومت نے جولائی 2008 میں پری میٹرک اسکالرشپ شروع کیا تھا ، جو ادائیگی کو لیکر آغاز سے ہی متنازعہ رہا ہے ۔ مہاراشٹر حکومت نے مرکزی حکومت سے اسکالر شپ کا فنڈ موصول ہو جانے کے باوجود سالوں تک طلباء کو اسکالر شپ کی رقم کی ادائیگی نہیں کی تھی۔ ایم پی جے نے اس کے لئے ایک کامیاب لڑائی لڑی ہے اور طلباء کو انکا حق دلوایا ہے۔ ایم پی جے نے قانونی مداخلت کرکے اقلیتوں کو کروڑوں روپے اسکالر شپ کے دلوائے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.