صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رام مندر تعمیر کے لئے ملائم سنگھ کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے 11 لاکھ روپے دیئے

39,249

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائن سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے رام تعمیر کے لئے 11 لاکھوں روپے چندہ میں دیئے ہیں۔ دراصل، ان دنوں ایودھیا میں عالی شان رام مندر تعمیر کے لئے پورے ملک میں چندہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کے تحت گزشتہ روز جمعہ کو صوبہ اودھ کے پرچارک کوشل اور کارگزار پرشانت بھاٹیا لکھنؤ کے دل کشا میں موجود اپرنا یادو کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے۔ یہاں ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو کی بہو اپرنا یادو نے صوبہ کے پراچارک کوشل کو رام مندر کی تعمیر کے لئے 11 لاکھ روپئے کا چندہ دیا، اس دوران ان کے حامیوں نے بھی رام مندر کی تعمیر کے لئے رضاکارانہ طور پر چندہ دیا۔

اپرنا یادو نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے 11 لاکھ روپے کا عطیہ کرنے کے بعد کہا کہ میں نے یہ کام رضاکارانہ طور پر کیا ہے۔ اس میں، میں اپنے کنبے کی ذمہ داری ادا نہیں کرسکتی۔ ماضی کبھی بھی مستقبل کے برابر نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "رام ہندوستان کے کریکٹر، اقدار اور آستھا کا مرکز ہیں۔ ایودھیا میں عالی شان مندر تعمیر ہو رہا ہے، ہمیں لگتا ہے کہ ہر ہندوستانی کو اس مندر تعمیر میں چندہ دینا چاہیے، اسی لئے میں نے بھی چندہ دیا ہے۔

ایودھیا میں ملائم سنگھ یادو کے ذریعہ کارسیوکوں پر کی گئی فائرنگ کے الزامات سے متعلق سوال پر اپرنا یادو نے کہا کہ انہوں نے پہلے کیا کیا اور جن حالات میں یہ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔ جو گزر چکا ہے اسے میں آج تبدیل نہیں کرسکتی۔

لکھنؤ کے کینٹ حلقہ انتخاب سے سال 2017 میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ چکیں اپرنا یادو جو اپنی سماجی خدمات کے لئے جانی جاتی ہیں۔ اپرنا یادو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے کام کرنے کے انداز کی بڑی پرستار ہیں۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے خلاف بھی کئی مرتبہ تبصرہ کرچکی ہیں۔ اپرنا یادو کے شوہر پرتیک یادو ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.