صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل مجلس اتحاد المسلمین مہاراشٹر کے صدر نامزد

1,985

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) مجلس اتحاد المسلمین کے ترجمان او رمہاراشٹر کے آرگنائزر سید احمد پاشاہ قادری نے گذشتہ روز مجلس اتحاد المسلمین کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجلس کو ریاستی سطح پر آگے بڑھانے کے لئے تنظیمی عہدیداران کو نامزد کرنا ضروری ہے چنانچہ اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے رکن پارلیمنٹ اورنگ آباد سید امتیاز جلیل کو ریاستی صدر نامزد کیا گیا ہے ۔

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ممبئی کے صدر عبد الرحمن شاکر پٹنی

ان کے علاوہ چند افراد کو زونل صدور کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے ۔ ان میں عقیل مجاہد مغربی مہاراشٹر صدر ، ناظم شیخ ودربھ صدر ، فیروز لالہ مراٹھواڑہ صدر اور عبدالرحمن شاکر پٹنی کو ممبئی کاصدر بنایا گیا ہے ۔ اس طرح کی اطلاع سید احمد پاشاہ قادری نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ۔ واضح ہو کہ عبد الرحمن شاکر پٹنی پر مجلس کی مرکزی قیادت نے اعتماد کرتے ہوئے ان کی ممبئی کی صدارت کو برقرار رکھا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.