نیرج گروور قتل کے بعد ماریا سوسائی راج پھر سے تنازعہ میں ،اس بار وصولی کے الزام میں گرفتاری کا امکان
شاہد انصاری
ممبئی : انکائونٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما کا ایک دھماکا مشہور نیرج گروور قتل معاملہ میں بری ہونے والی ایکٹریس ماریہ سوسائی راج جلد ہی پردیپ شرما کے چنگل میں پھنسنے والی ہے کیوں کہ شرما نے ماریا سوسائی راج سمیت کئی افراد کیخلاف معاملہ درج کیا ہے ۔الزام ہے کہ ماریا سوسائی راج نے اپنے حسن کے جال میں کئی لوگوں کو پھنسا کر کئی لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔یہی نہیں پہلے حسن کے جال میں پھنسا کر پھرنقلی پولس والا بھیج کر وصولی بھی کی ہے ۔ورلڈ اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملہ میں ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور جلد ہی ماریا سوسائی راج پولس کی گرفت میں ہوگی ۔شرما نے بتایا کہ ہم نے بلڈر کی شکایت پر اینٹی ایکسٹورشن سیل نے شکایت درج کرلی ہے اور تفتیش کے دوران جو نام سامنے آئے ہیں وہ نام تھا کبھی ایکٹریس بننے کا خواب دیکھنے والی نیرج گروور قتل میں شامل ماریا سوسائی راج ہے ۔حالانکہ پولس نے ماریا سوسائی راج کے کئی ٹھکانوں پر دبش دی لیکن وہ اتنی شاطر ہے کہ پولس کے آںے سے قبل غائب ہو جاتی ہے ۔ اس دوران اس کے کچھ ساتھی پولس کے ہاتھ لگےہیں۔تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ماریا سوسائی راج کی دوستی پرمیتا چکرورتی سے بائیکلہ جیل میں ہوئی تھی جب وہ ڈائریکٹر نیرج گروور قتل کے الزام میں جیل میں قید تھی ۔ ماریا اور پرمیتا نے جیل سے نکلنے کے بعد فلمی اسٹائل میں لوگوں کو اپنے حسن کے جال میں پھنسانا شروع کردیا اور اس آڑ میں ڈرا دھمکا کر پیسے وصولنے کا غیر قانونی دھندہ شروع کیا۔یہ بات بالکل واضح ہے کہ اس معاملہ میں پردیپ شرما نے ہاتھ ڈالا ہے تو اب کوئی ایسے معاملے بے نقاب ہوں گے جو کہ پولس اسٹیشن کی دہلیز پر پہنچنے سے پہلے ہی ختم ہوگئے ہوں گے ۔حالانکہ شرما نے ورلڈ اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم معاملے کو بہت ہی سنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔ جلد ہی اس کی تفتیش شروع ہو جائے گی اور کئی ملزمین اور متاثرین دونوں کے نام سامنے آئیں گے ۔