صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کورونا وبا کے سبب مہاراشٹر کی ۱۲؍ ہزار ۶۶۸ گرام پنچایت انتخابات چھ ماہ کے لئے ملتوی

288,820

ممبئی : ریاست میں۱۲؍ ہزار ۶۶۸ گرام پنچایتوں کے جولائی اور دسمبر۲۰۲۰ کے درمیان انتخابات کرونا کے پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ اس طرح کی درخواست ریاستی حکومت نے ریاستی الیکشن کمیشن کو دی تھی ۔ الیکشن کمیشن نے درخواست پر غور کرنے کے بعد گرام پنچایت انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ یہ معلومات وزیر دیہی ترقی حسن مشرف نے دی۔

مشرف نے کہا کہ ریاست میں۱۲؍ہزار ۶۶۸ ؍گرام پنچایتوں کی مدت جولائی اور دسمبر 2020 کے درمیان ختم ہورہی ہے۔ اگر ان گرام پنچایت انتخابات کا انعقاد ہونا ہے تو امکان ہے کہ بہت سارے افراد عملے کی تربیت ، انتخابی نظام پر دباؤ ، ووٹنگ مشینوں کا حصول ، انتخابی مہم کے دوران ہجوم ، جلسوں ، ریلیوں  کے لئے عوامی مقامات پر بھیڑ جمع ہوگی اور اس کی وجہ سماجی دوری نہ ہونے پر کرونا کے پھیلائو میں مددگار ثابت ہو گی ۔ ریاست میں کرونا  کے پیش نظر اس طرح کے ہجوم خطرناک ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، گرام پنچایت انتخابات کی تیاری ، وارڈ ڈھانچے کی تجویز پیش کرنے ، وارڈ وار ووٹر لسٹ تیار کرنے میں بھی بہت وقت لگتا ہے۔ اس لئے یہ درخواست کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت کے پیش نظر کی گئی تھی۔

مشرف نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاستی الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ انتخابات ملتوی کریں اور ہدایات جاری کریں کہ اگلے چھ ماہ تک کوئی پولنگ نہ کروائیں۔ ریاستی حکومت کی درخواست کے جواب میں ریاستی الیکشن کمیشن نے آگاہ کیا ہے کہ گرام پنچایت انتخابات ، جو اختتام کو پہنچ رہے ہیں اسے اگلے احکامات تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آگاہ کیا ہے کہ گرام پنچایتوں میں جہاں ۵ سال کی مدت پوری ہوجاتی ہے تب موجودہ  ممبران کی بجائےمدت پوری ہونے سے قبل سرکاری سطح پر آفیسر کی تقرری کی جائے ۔ کمیشن نے مزید کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن وقتا فوقتا صورتحال کا جائزہ لے گا اور ریاستی حکومت کے مشورے سے انتخابات کے انعقاد کے بارے میں فیصلہ لے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.