صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سمندری طوفان سے متاثرین کی مدد کو پھر آگے آئے اصلی ہیرو سونو سود

237,001

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سونو سود ان دنوں اپنے عوامی فلاحی کاموں کی وجہ سے کافی سرخیوں میں ہیں ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اس اداکار نے حال ہی میں ہزاروں متاثرہ تارکین وطن کو ان کے گھروں تک پہنچنے میں مدد فراہم کی اور ان کا یہ اقدام آج بھی جاری ہے۔ لاک ڈاؤن میں مدد کرنے کے بعد سونو سو دنے اب سمندری طوفان سے متاثرہ خاندان کی مدد کرنا شروع کردی ہے۔ سونو سود اور ان کی ٹیم نے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان نسرگ  سے متاثرہ ۲۸؍ ہزار افراد کے طعام اور رہائش کا انتظام کررہی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کروناوائرس سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے ہوئے تارکین وطن مزدوروں کی واپسی کا بندوبست ابھی بھی جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ طوفان سے متاثرہ شہریوں کو میونسپل اسکولوں اور کالجوں میں رکھا گیا ہے۔ وہ اور ان  کی ٹیم ان کے کھانے اور رہائش  کا انتظام بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو آج ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور اس سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔” میں اور میری ٹیم نے ممبئی کے ساحلی علاقوں میں بسنے والے۲۸؍ ہزار سے زیادہ افراد میں کھانا تقسیم کیا اور انھیں مختلف اسکولوں اور کالجوں میں رہنے کا انتظام کیا۔ ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ ہر کوئی محفوظ رہے ۔اس اداکار نے آسام کے 200 سے زائد مسافروں کی بھی مدد کی جو سمندری طوفان نسرگ کی وجہ سے ممبئی میں پھنسے ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.