صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ٹرین میں قتل ہونے والے اصغر علی کے اہل خانہ کی کفالت ہماری ذمے داری :

76,457

مولانا سجاد نعمانیعالم اسلام کی عظیم دینی و ملی رہنما حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے اصغر علی مرحوم کی اہلیہ اور بچوں کے لیے فی الحال 50 ہزار کی مدد بھیجی اور پوری زندگی کے سارے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

جے پور۔ممبئی ایکسپریس (12956) میں ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کے کانسٹیبل نے اپنی خودکار رائفل سے فائرنگ کی جس میں آر پی ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 3 مسافر مارے گئے تھے۔ اُنہیں میں سے ایک مسافر جے پور اصغر علی بھی تھے، جنہیں چیتن سنگھ نے گولی مارکر ہلاک کر دیا تھا۔ عالم اسلام کی عظیم دینی و ملی رہنما مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب نے مرحوم اصغر علی کی اہلیہ اور بچوں کے لیے فی الحال 50 ہزار کی فوری مدد بھیجی اور پوری زندگی کے سارے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ جےپور ممبئی ٹرین میں ریلوے پولیس چیتن سنگھ کی گولی سے مارے گئے چار لوگوں میں سے ایک جےپور بھٹہ پستی کے رہنے والے اصغر علی بھی تھے۔ اب اُن کے بیوی اور بچے بے سہارا ہوگئے۔ جس سے آگے کی زندگی مشکل ہو گئی ہے ۔ ایسے معاملات میں کچھ سیاسی پارٹیاں یا کچھ سماجی تنظیمیں وقتی طور پر مالی امداد کرتی ہیں لیکن زندگی بھر کی پریشانیاں اپنی جگہ موجود رہتی ہیں۔ جس وجہ سے اہل خانہ کو بڑی پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑتا ہے ۔

مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ ان کی اہلیہ اور بچوں کو پورا اختیار ہے کہ وہ جےپور رہنا چاہیں یا اپنے وطن اصلی مدھوبنی بہار میں رہنا چاہیں۔ ہر حال میں ان کے سارے اخراجات کا انتظام مولانا سجاد نعمانی صاحب کی زیر سرپرستی چلنے والا ادارہ رحمن فاؤنڈیشن کرے گا۔ اس موقع پر حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب کی عقیدت مند بہت ساری خواتین بھی تعزیت کے لیے گئی ہوئی تھیں۔

معلوم ہو کہ ملزم کانسٹیبل چیتن کمار چودھری نے سب سے پہلے ایسکارٹ ڈیوٹی انچارج ٹیکا رام مینا پر گولی چلائی۔ اس کے بعد وہ دوسرے ڈبے میں گیا اور تین مسافروں کو گولی مار دی۔ یہ واقعہ صبح 5.23 بجے مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ ملزم جوان دہیسر اسٹیشن کے قریب ٹرین سے اتر کر بھاگ گیا۔ ویسٹرن ریلوے نے بتایا کہ ملزم جوان کو اس کے ہتھیار سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.