صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

انجمن اسلام کی ملک اور بیرون ملک مزید تعلیمی ترقی کے لیے امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کی مکمل تعاون کی یقین دہانی

81,461

ممبئی ،4اگست (یواین آئی)
ہندوستان میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سفیر مسٹر ایرک گارسیٹی نے گزشتہ روز ممبئی میں 247 ویں امریکی یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر تاج لینڈز اینڈ ممبئی میں شرکت کی ،اس موقع پر انہوں نے انجمن اسلام کی ملک اور بیرون ملک مزید تعلیمی ترقی کے لیے امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

دراصل انجم اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیرقاضی نے ان سے ملاقات کے دوران مسٹر ایرک کو نیویارک میں رجسٹرڈ امریکی یونیورسٹیوں اور اوایف اے انجمن این جی او کے ساتھ انجمن کے تعاون کے بارے میں بریف کیا .جبکہ وہ 2013 میں انجمن گرلز اسکول میں ڈاکٹر جل بائیڈن اہلیہ صدر امریکہ کے دورے کے بارے میں جان کر بہت خوش ہوئے۔انجمن اسلام کے صدر نے انہیں ادارہ کی 150 سالہ تقریبات کے بارے میں بھی مدعو کیااور انجمن اسلام کے دورہ کی بھی دعوت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.