صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو کے اگنو اسٹڈی سنٹر پر طلبہ کے لئے تعارفی جلسہ کا اہتمام

1,162

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)میں اِگنو کے اسٹڈی سنٹر پر مختلف کورسیز کے طلبہ کا تعارفی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ایم سی اے ، بی سی اے ، بی ایس ڈبلیو ، ایم ایس ڈبلیو ، ایم اے پی سی ، بی ایل آئی ایس ، ایم ایل آئی ایس ، بی ڈی پی ، بی ایس سی ، بی کام ، مختلف سرٹیفیکٹ و ڈپلوما کورسیز کے طلبہ طالبات کو اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) کے طریقۂ تعلیم اور نظام تعلیم کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ۔

اے ایم یو اسٹڈی سنٹر کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر عاصم ظفر نے طلبہ اور دیگر حاضرین کا خیرمقدم کیا اور مختلف نکات پر روشنی ڈالی ۔ معاون علاقائی ڈائرکٹر ڈاکٹر ایم آر فیصل نے بھی طلبہ سے خطاب کیا ۔

اس موقع پر دیگر اسٹڈی سنٹروں کے بھی کوآرڈنیٹرس موجود رہے۔ یونیورسٹی کے اہلکاروں نے طلبہ کو بتایا کہ اے ایم یو کے ساتھ ہی ٹیکا رام مہاودیالیہ ، آئی آئی ایم ٹی ، گیان مہاودیالیہ اور سدرشن ہاسپٹل ، علی گڑھ میں اگنو کے اسٹڈی سنٹر چل رہے ہیں ۔

اسسٹنٹ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر حسین حیدر نے پروگرام کی نظامت کی ۔ اسسٹنٹ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمود علی نے شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر تین سو سے زائد طلبہ طالبات ، ان کے سرپرست اور اکیڈمک کاؤنسلرس موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.