صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اقتصادیات سوسائٹی کے زیر اہتمام پروفیسر ارون کمار کا توسیعی خطبہ

1,474

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبۂ اقتصادیات کی اقتصادیات سوسائٹی کے زیر اہتمام توسیعی خطبہ پیش کرتے ہوئے نامور ماہر اقتصادیات پروفیسر ارون کمار نے جی ایس ٹی کی پیچیدگیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیکس نظام کو آسان کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوسکے ۔

جی ایس ٹی پر اپنی کتاب کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جی ایس ٹی نے کس طرح اقتصادی نمو میں کردار ادا کیا ۔ انھوں نے کہاکہ ٹیکس کی چوری روکنے اور سیاہ دولت کے خاتمہ میں آسان ٹیکس نظام کا اہم رول ہوتا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ٹیکس نظام آسان ہونے سے چوری اور سیاہ دولت پر روک لگتی ہے ۔

شعبۂ اقتصادیات کے سربراہ پروفیسر نعمان احمد نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا ، جب کہ اقتصادیات سوسائٹی کے انچارج ڈاکٹر محمد آصف نے سوسائٹی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ پروفیسر شہروز اے رضوی نے اظہار تشکر کیا ۔ محمد عمیر خاں نے پروگرام کی نظامت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.