صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سید امتیاز جلیل کو امبیڈکر وادیوں کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی

شانتی گری مہاراج اورنگ آباد لوک سبھا پارلیمانی حلقہ میں آزاد امیدوار

1,468

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) بہوجن ونچت اگھاڑی لیگل سیل اورنگ آباد نے بڈی لین میں واقع مجلس کے دارالسلام آفس آکر مجلس اتحاد المسلمین اور بہوجن ونچت اگھاڑی کے مشترکہ لوک سبھا امیدوار سید امتیاز جلیل کو مکمل تعاون دینے کا وعدہ کیا اور امید جتائی کہ وہ اور ان کی ٹیم ان کی جیت میں ایک بہترین کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

دوسری جانب اورنگ آباد لوک سبھا پارلیمانی حلقہ میں آزاد چنائو لڑینگے شانتی گری مہاراج ۔ اورنگ آباد لوک سبھا پارلیمانی حلقہ میں ۲۳ اپریل کو چنائو ہونے والے ہیں موجودہ رکن پارلیمنٹ ایک بار پھر چنائو میدان میں ہیں ونچت اگھاڑی نے بھی اپنا امیدوار چنائو میدان میں اتارا ہے ۔ این سی پی کانگریس کا امیدوار بھی چنائو لڑرہا ہے ۔ ایسے میں مہاراشٹر مسلم مہا سنگھ کے جناردھن سوامی مٹکے شانتی گری مہاراج نے بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے چنائو لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ واضح ہو کہ شیوسینا بی جے پی آر پی آئی اتحاد نے ایک بار پھر موجودہ رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے کو امیدواری دی ہے ۔ کانگریس این سی پی کی جانب سے ایم ایل سی سبھاش جھامبڑ کو امیدواری دی گئی ہے ۔ اورنگ آباد رکن اسمبلی امتیاز جلیل کو ونچت اگھاڑی نے چنائو میدان میں اتارا ہے ۔ اب مہاراشٹر مسلم مہا سنگھ کے شانتی گیری مہاراج نے بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے چنائو لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اطلاع ہے کہ وہ آئندہ دو دنوں میں وہ اپنا پرچہ نامزدگی بحیثیت آزاد امیدوار داخل کریںگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.