صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

فلم ’جوان‘ کے گانے ’زندہ بندہ‘ پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟

82,673

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئندہ ریلیز کی جانے والی فلم ’جوان‘ کے گانے ’زندہ بندہ‘ پر خرچ کی گئی رقم جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد اب شاہ رخ خان ’جوان‘ کے روپ میں نظر آئیں گے جس کا ان کے کروڑوں مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔فلم کا پہلا گانا ’زندہ بندہ‘ جلد ہی ریلیز کیا جائے گا جس کی تیاری پر بڑی رقم خرچ کی گئی ہے۔ گانے کی عکس بندی ممبئی، بنگلور، حیدر آباد، چنئی و دیگر شہروں میں کی گئی جس میں سُپر اسٹار کے ساتھ 1 ہزار سے زائد ڈانسر نظر آئیں گے۔بتایا جا رہا ہے کہ گانے کی تیاری پر 15 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی ہے اور یہ دیکھنے والوں کو جھومنے پر مبجور کر دے گا۔ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی پیشکش فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔فلم دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.