صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو میں بھی اردو کو دفن کرنے کی تیاری،پی ایچ ڈی کورس میں اردو کی نشستیں ختم

76,539

نئی دہلی : اردو تحریک میں اہم کردار ادا کرنے والی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہی اردو حاشیہ پر ہے ۔ عالم یہ ہے کہ موجودہ تعلیمی سیشن کے پی ایچ ڈی کورس میں اردو کی نشستیں صفر کردی گئی ہیں۔ اے ایم یو میں اردو کی سیٹیں صفر کرنے پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب شعبہ اردو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ سے خط و کتابت کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ایچ ڈی میں اردو کی نشستیں جلد ہی بحال ہو جائیں گی۔امر اجالا ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق تعلیمی سال 2022-23 میں شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی کے داخلے کے لئے ایک بھی سیٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔ اے ایم یو کے شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی کی نشستیں صفر ہونے سے ان طلبہ کی پیشانیاں بڑھ گئی ہیں، جو برسوں سے داخلے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ریسرچ کی تیاری کر رہے ایک طالب علم عبدالوحید نے بتایا کہ اے ایم یو کی طرف سے جاری نوٹس میں اردو میں ریسرچ کے لئے ایک بھی سیٹ جاری نہیں کرنا افسوسناک ہے۔ سیشن ایک سال پیچھے چل رہا ہے۔

ایک دیگر طالب علم توحید نے بتایا کہ اردو میں ریسرچ کے لئے ایک بھی سیٹ نہیں ہونے کی وجہ سے طلبہ میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔ وہ دو سال سے مسلسل تیاری کر رہے تھے ۔ شعبہ اردو میں 150 طلبہ مختلف موضوعات پر ریسرچ کر رہے ہیں۔ ایک پروفیسر اپنی رہنمائی میں آٹھ طلبہ کو ہی پی ایچ ڈی کرا سکتے ہیں ۔ محکمہ میں 18 میں سے 14 اسامیاں خالی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.