صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

’ہیلو ممبئی‘، ایپل کا انڈیا میں پہلی مرتبہ سٹورز کھولنے کا اعلان

25,682

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کک اگلے ہفتے انڈیا کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ پہلی مرتبہ آئی فون کے سٹورز کھولنے کا اعلان کریں گے۔ جانکاری کے مطابق منگل کو ایپل نے ایک بیان میں کہ پہلا سٹور ممبئی میں 18 اپریل کو اور دوسرا نئی دہلی میں 20 اپریل کو کھولا جائے گا۔ایپل نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ پیغام میں لکھا ’ہیلو ممبئی۔ ہم آپ کو انڈیا میں پہلا سٹور کھلنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

انڈیا کو آئی فون کی ایکسپورٹ اربوں ڈالر تک پہنچ گئی ہے تاہم مختلف وجوہات کی بنیاد پر اب تک ایک سٹور بھی انڈیا میں نہ کھل سکا۔بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے آئی فون تیار کرنے کا آپریشن انڈیا منتقل کرنے کا امکان ہے۔ایپل کا پہلا سٹور ممبئی کے مہنگے مارکیٹ باندرا کرلا کمپلیکس میں کھولا جائے گا۔فی الحال ایپل نے ٹِم کوک کے دورے کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

طویل عرصے سے انڈیا میں ایپل کے یہ دو سٹورز کھولنے کی منصوبہ بندی کی جاری تھی لیکن انڈیا کے سخت قوانین انٹرنیشنل برانڈز کو اپنے آؤٹ لیٹس کھولنے سے روکتے ہیں جب تک کہ وہ اس کی تیاری میں انڈیا سے سامان یا چیزوں کو شامل نہ کیا جائے۔سال 2020 میں ایپل نے انڈیا میں آن لائن سٹور کھولا تھا۔ سمارٹ فون کے لحاظ سے انڈیا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اور تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کک نے 2016 میں انڈیا کا پہلا دورہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایپل انتظامیہ کی کوشش ہے کہ دورہ انڈیا کے دوران ٹِم کک کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہو سکے۔انڈیا کی حکومت ملکی سطح پر الیکٹرونکس کی تیاری کو فروغ دے رہی ہے اور بین الاقوامی کمپنیوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اس نے اربوں ڈالر بھی خرچ کیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.