صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رشتے کروانے والی ویب سائٹ پر خاتون سے دھوکا، انڈین شخص 3 لاکھ روپے لے اُڑا

34,879

دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے 26 سالہ شخص کو شادی کے رشتے کرانے والی ویب سائٹ پر خاتون کو دھوکا دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔جانکاری کے مطابق اُتر پردیش کے علاقے مظفرگڑھ کے رہائشی وشال نے رشتے کرانے والی ایک ویب سائٹ کے ذریعے ایک خاتون سے بات چیت کی اور اپنا تعارف ایک انتہائی امیر شخص کی حیثیت سے کروایا۔پولیس کے مطابق وشال نے خاتون کو مہنگی گاڑیوں، بڑے بڑے بنگلوں اور فارم ہاؤسز کی تصاویر دکھائیں اور کہا کہ یہ سب ان کی ملکیت میں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کو کم قیمت پر آئی فون دلوانے کے لیے پیسے بھیجنے پر بھی راضی کر لیا تھا۔پولیس کے مطابق یہ فراڈ کا کیس اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک خاتون نے مقدمہ درج کروایا کہ ایک شخص نے انہیں جھانسہ دے کر تین لاکھ پانچ ہزار روپے ہتھیا لیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وشال ایک پڑھا لکھا شخص ہے اور ماضی میں ایک بڑی غیرملکی کمپنی میں بھی نوکری کر چکا ہے، لیکن بعد میں اپنے کاروبار میں نقصان ہونے کے بعد اس نے خواتین کو جھانسہ دے کر پیسہ کمانے کا منصوبہ بنایا۔پولیس کے مطابق وشال نے شادی کی ویب سائٹ پر جو اپنی پروفائل بنائی تھی اس میں درج تھا کہ وہ سالانہ 50 سے 70 لاکھ روپے کماتا ہے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس جتیندر کمار مینا نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم نے خاتون سے پیسے لینے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر بلاک کر دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.