صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایسا انڈین چور جو سلمان خان کے شو میں شامل رہا اور اس پر فلم بنائی گئی

34,954

دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ایک ایسے چور کو گرفتار کیا ہے جس کے خلاف ملک بھر میں چوری کے 500 سے زائد مقدمات درج ہیں اور اس کی وارداتوں پر بالی وڈ کی ایک فلم بھی بنائی جا چکی ہے۔جانکاری کے مطابق 53 سالی دیویندر سنگھ جن کو ’سُپر تھیف‘ بھی کہا جاتا ہے کو نئی دہلی میں دو چوری کے مقدمات میں اُتر پردیش سے گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دیوندر سنگھ نے پہلی چوری 14 سال کی عمر میں کی تھی اور ان کے خلاف صرف نئی دہلی میں 250 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

دیوندر سنگھ پہلی مرتبہ اس وقت مقبول ہوئے تھے جب وہ 2010 میں مشہور انڈین ریئلٹی شو ’بِگ باس‘ میں شریک ہوئے تھے لیکن انہیں اُسی سیزن کے دوران شو کے میزبان سلمان خان سے بدتمیزی کرنے پر پروگرام سے نکال دیا گیا تھا۔’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق دیوندر سنگھ کی شخصیت سے متاثر ہو کر بالی وڈ فلم ’اوئے لکی، لکی اوئے‘ بھی بنائی گئی تھی۔پولیس کے مطابق دیوندر سنگھ کو نئی دہلی میں ہونے والی ایک چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق دیوندر سنگھ نے 14 اپریل کو ایک گھر سے تین مہنگے موبائل فون، پرس، دو لیپ ٹاپ، غیر ملکی برانڈ کے جوتے، گھڑیاں اور بلینو کار چُرائی۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والی چوریوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ادھیڑ عمر شخص کو گھر کے اندر گھستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.