صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سورت  میں مودی کے وزیر کی بدلی صورت ، میڈیا کے سامنے لگے بی جے پی مخالف نعرے

1,810

 

شاہد انصاری

ممبئی: ان دنوں ایس سی ایس ٹی ایکٹ کو لے کر اپوزیشن مودی حکومت پر نشانہ سادھ رہے ہیں اور کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے جس سے موجودہ حکومت کو گھیرا نہ جا سکے تو وہیں خود مودی حکومت کے وزیر بھی ایس سی ایس ٹی ایکٹ کو لے کر مودی حکومت پر دباؤ بنا کر دلتوں کے مفادات کی بات کرنے کے بہانے  وہ تحریک میں  اس لیے مصروف ہیں کہ ان کے اپنے محکمہ میں کابینہ وزیر بن سکیں –

تازہ معاملہ ہے مودی حکومت کے سماجی انصاف کے وزیر مملکت رام داس اٹھولے کا جب اٹھولے نے گجرات میں پریس کانفرنس کے بہانے گجرات کی ميڈيا کو کو ایک جگہ جمع کیا اور وہاں کچھ نامعلوم افراد کو بھیج کر مودی حکومت کے خلاف نہ صرف نعرے لگائے گئے بلکہ رام داس اٹھولے کو بھی ایک سیاہ پرچم اڈھایا گیا اور یہ سب پوری میڈیا کے سامنے ہوا. حیرانی کی بات یہ ہے کہ رام داس اٹھولے نے اس سیاہ پرچم کو اس طرح سے پہنا جیسے کوئی شال اڑھا کر ان کا استقبال کر رہا ہے. اس سے بھی حیرت کی بات تو یہ کہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے بجائے اس کی ویڈیو ان کے کارکن چاروں طرف پھیلا رہے ہیں اور اس کے لئے باقاعدہ ایک یونیک  پی آر ایجنسی بھی رکھی گئی جو سوشل ویب سائٹ اور میڈیا کے خبروں کے سوشل اس سائٹ کو گروپ میں پوسٹ کر ہی ہے. تا کہ جو شخص نہیں جانتا وہ بھی جان جائے.

اب ایسے میں آر پی آئی کارکنوں کی نگاہیں مودی حکومت پر ٹکی ہوئی ہیں اور یہ دیکھنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ اٹھولے نے جو فارمولا تیار کیا ہے اس سے کیا مودی حکومت انہیں کابینہ وزیر کا درجہ دیتی ہے یا باہر کا راستہ دکھاتی ہے.

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.