صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سرکاری ملازمین کو ہفتہ میں ایک بار دفتر آنے کا حکم

276,548

ممبئی : گذشتہ مہینے مارچ سے پورے ملک بشمول مہاراشٹر میں لاک ڈائون کی وجہ سے تمام کاروباری سر گر میوں کے ساتھ سرکاری کام کاج بھی ٹھپ ہیں ۔ پانچویں مرحلے میں حکومت نے لاک ڈائون میں رعایت دیتے ہوئے ۸؍ جون سے نجی دفتر شروع کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ اسی طرح  ریاستی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے ۵؍ فی صد حاضری لازمی کردی ہے۔ مگر اس کے باوجود ، بہت سے ملازمین غیر حاضر ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد بہت سے ملازم گاؤں گئے ہیں ، جبکہ کچھ بغیر اجازت کے غیر حاضر ہیں۔ جس کی وجہ سے آفس میں موجود ملازمین پر کام کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ اسی لئے حکومت نے دفتری کاموں میں مساوی تقسیم کے لئے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ اس میں ملازمین کی حاضری کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی ۔اس منصوبہ بندی کے تحت  ہر ملازم کو ہفتے میں کم از کم ایک دن حاضر ہونا ضروری ہوگا۔ نیز حکومت نے غیر حاضر ملازمین کے خلاف بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کارروائی کا حکم دیا ہے۔

ریاستی حکومت نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اگر ملازم ایک ہفتے میں ایک دن سے زیادہ غیر حاضر رہتا ہے تو پورے ہفتے کی تنخواہ میں کٹوتی کی جائے گی۔ یہ نئے احکامات آٹھ جون سے نافذ ہوں گے۔ ریاستی حکومت نے دفاتر کے لئے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ دفتر میں داخل ہونے پر سرکاری ملازمین کے لئے تھرمل اسکریننگ ، سینیٹائزر اور ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.