صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کرونا کی تباہی کے مد نظر مہاراشٹر میں ۳۱ ؍ مبئی تک چوتھے مرحلہ کا لاک ڈائون

میٹرو، لوکل ٹرین ، تعلیمی ادارے ، ہوٹل ، ریستوراں ، سنیما ہال ، مال ، سوئمنگ پول ، جم ، تمام سماجی ، سیاسی پروگرام اور عبادت گاہیں۳۱؍ مئی تک بند رہیں گے

218,188

ممبئی : ادھو ٹھاکرے حکومت نے کرونا کے  بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کے تعلق اہم فیصلہ لیتے ہوئے لاک ڈائون کا تیسرا مرحلہ ختم ہونے سے پہلے چوتھے مرحلے کے لئے لاک ڈائون میں ۳۱؍ مئی تک اضافہ کردیا ہے ۔ ریاستی حکومت  انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کرونا  کے پھیلائو  کو روکنے کے لئے لیا ہے ۔۲۴؍ مارچ سے لاک ڈائون میں توسیع کا یہ مرحلہ چوتھا ہے ۔

مہاراشٹر میں کرونا کا پھیلاؤ دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے۔ ریاست میں کرونا متاثرین کی تعداد ۳۰؍ ہزار سے زائد ہو چکی ہے ۔ اس بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہی ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن کو بڑھانے  کااہم فیصلہ کیا ہے ۔ لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ آج (۱۷؍مئی) کو ختم ہوگا ۔ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ ۱۸؍ مئی سے شروع ہوگااور ۳۱؍ مئی تک رہے گا ۔ اس مرحلے  میں  ریاستی حکومت نے مزید نئی شرائط لاگو کرنے کی تیاری  کی ہے ۔ چیف سکریٹری اجوئے مہتا نے ریڈ زون میں سرکاری دفاتر بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں ریاستی حکومت نے کچھ اہم فیصلے لئے ہیں ۔ مہاراشٹر میں ممبئی ، پونے ، ناسک ، مالیگاؤں ، اورنگ آبادشولا پور اور ناگپور جیسے بڑے شہروں میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ یہ بڑے شہر ریڈ زون کے تحت آرہے ہیں اور ریاستی حکومت نے ان شہروں میں حالات میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

شہر کے کچھ حصوں میں جہاں مریض نہیں ہیں ، ریاستی حکومت نے نرمی دینے کا تقریباکا فیصلہ کیا ہے ۔ گرین اورنج اور ریڈ زون کے علاقے میں ۱۸؍ مئی سے آر ٹی او سب رجسٹرار سرکاری دفتر عوام کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف ، بڑی تعداد میں لوگ شہر ی علاقوں  سے دیہی علاقوں  کی طرف  نقل مکانی کر رہے ہیں ۔ ریاستی حکومت نے دیہی علاقوں میں مزید سخت اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

جو لوگ شہر سے دیہی علاقوں میں نقل مکانی کررہے ہیں ان کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ دیہی علاقوں میں جہاں گرین اور اورینج زون ہیں وہاں مریضوں کی تعداد میں اضافے کو روکنے کے لئے کچھ نئے قوانین میں ترمیم کے لئے حکومتی سطح پر کوششیں جاری ہیں ۔ چوتھے لاک ڈاون کے دوران ریاست کی میٹرو اور لوکل ٹرینوں کے ساتھ اسکول ، کالج ، ہوٹل ، ریستوراں ، سنیما ہال ، مال ، سوئمنگ پول ، جم ،تمام سماجی ، سیاسی ، مذہبی پروگرام اور عبادت گاہیں۳۱؍ مئی تک بند رہیں گے ۔

جبکہ لاک ڈاون کے چوتھے مرحلے میں ریاستوں کی باہمی رضامندی سے مسافر گاڑیوں کی بین  الرریاستی نقل و حمل  اور بسوں کو جاری رکھا جاسکتا ہے ۔

وزارت صحت کے ذریعے دیئے گئے رہنما خطوط کے مطابق ضلعی حکام ریڈ اور اورنج زون اورکنٹینٹمنٹ زون کی نشاندہی کریں گے ۔ شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک ملک بھر میں لوگوں کی نقل و حرکت سختی سے ممنوع رہے گی۔

ملک کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ لاک ڈائون میں اضافہ دھیرے دھیرے بڑھتا رہے گا ۔ ملک میں  ۲۵؍ مارچ سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈائون لگایا گیا ہے ۔ ملک میں  لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ اختتام کو پہنچ چکا ۔ مرکزی حکومت جلد ہی اپنے کسی نئے فیصلے کا اعلان کر سکتی ہے ۔

واضح رہے کرونا وائرس کے اثرات آج دنیا کے تقریباً ۱۹۳؍ ممالک میں پائے جارہے ہیں ۔ چین کے اوہان شہر سے شروع ہونے والا کرونا کا قہر رفتہ رفتہ دنیا کے بیشتر ممالک تک جا پہنچا ۔ اس  کے قہر سےدنیا کے ۳؍لاکھ سے زائد افراد  فوت ہوئے ہیں ۔ کرونا وائرس نے ملک عزیز میں بھی دستک دی اور دھیرے دھیرے اپنی جڑیں مضبوط کرتا گیا ۔ آج ہندوستان میں تقریباً ۸۶؍ ہزار افراد متاثر ہیں ۔ ہندوستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک ۲۷۵۲؍ افراد  موت کا شکار ہوئے ہیں ۔

ایک اہم بات جہاں سے کرونا وائرس کا جنم ہوا اس ملک میں۸۲۹۴۷؍ مریض کرونا سے متاثر ہوئے تھے جب کہ ۴۶۳۴؍ مریضوں کی موت واقع ہوئی تھی ۔ چین میں مسلسل۷۷؍ دنوں کے لاک ڈاون کے بعد وہا ں کی حکومت نے کرونا پر قابو پایا تھا اور ۷۷؍ دنوں کے بعد بھی وہاں روزمرہ زندگی کی دوبارہ شروعات ہوئی ۔ حیرت انگیز طور سے ہمارے ملک میں آج کرونا کے مریضوں کے تعداد چین سے کہیں زیادہ ہیں یہ بات الگ ہے کہ اب تک مرنے والوں کی تعداد چین سے نصف ہے مگراس کی بہ نسبت ہندوستان میں کرونا سے متاثرین کی تعداددوگنا ہوسکتی ہے جبکہ ابھی تک ہندوستان میں۶۰؍ دنوں کا لاک ڈاون ہونے کے باوجود کرونا کا قہر اپنے آب و تاب کے ساتھ جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.