صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مہاراشٹر کے تمام ضلع کلکٹروں کو وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی تلقین

بڑی تعداد میں مزدوروں کی نقل مکانی کی وجہ سے بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت

213,661

ممبئی : کرونا وائرس نےملک عزیز ہندوستان کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی تباہی مچائے ہوئے ہے خاص طور پرریاست کے ریڈ زون اور اورینج زون میں۱۷؍ مئی کے لاک ڈاون کے بعد چوتھے مرحلے کے لاک ڈاون کے لئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے ہمیں بہت محتاط رہنا ہے اس طرح کا اظہار خیال آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں، ڈویژنل کمشنروں  کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں مزید کہا کہ اپنی تجاویز اور منصوبہ بندی کی رپورٹ سے ہمیں مطلع کریں کیونکہ جلدہی مانسون کی آمد آمد ہے ہمیں خدشہ ہے کہ اس دوران موسمی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریاں اور کرونا سے بھی نبردآزما ہونا پڑے گا ۔ اسی طرح آپ کے اضلاع میں پرائیوٹ دواخانے مکمل طور پر جاری ہوئے یا نہیں؟ اس کی بھی معلومات جلد از جلد سرکار کو دی جائیں ۔

ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ ریاست کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاون میں کتنی سہولت دی جائے؟ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ چوتھے مرحلے کے لاک ڈاون کے دوران ریاست کی تمام اضلاع کی سرحدیں مکمل طور پر بند رہیں گی ۔ موجودہ وقت میں بڑی تعداد میں مزدوروں نے نقل مکانی شروع کردی ہے ۔ لہذا ہمیں واقعی محتاط رہنا چاہئے اور مناسب طبی دیکھ بھال کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انفیکشن میں اضافہ نہ ہوگا ۔ ہر صورت میں سماجی دوری کو برقرار رکھا جائے تاکہ کرونا کا انفکشن ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں یا کنٹینٹ زون والے علاقوں سے باہر نہ پھیلے اس بات کا خاص طور پر دھیان رکھنا ہوگا ۔

وزیر اعلی نے پر اعتماد طو رپر کہا کہ ہم اپریل میں انفیکشن کو روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مگر جاری مئی کے مہینے میں کرونا کی ایک بڑی تعداد سامنے آنے کے ہم سب کو کروناکی چین کو توڑناہوگا۔کیونکہ بارش کے ایام میں موسمی بیماریوں کے ساتھ ساتھ کرونا سے بھی لڑنا ہےاس کے لئے ہمیں ایک میڈیکل سسٹم تیار کرناہوگا اور ساتھ ہی ریاست کے تمام پرائیوٹ ڈاکٹروں کو بھی سرکار کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہوگی۔

ٹھاکرے کے مطابق  ریاست میں فی الحال کرونا کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کے علاوہ معاشی بحران کا بھی سامنا ہے  لہذا صنعتوں اور کاروباروں کو شروع کرنا ہوگا۔ لیکن جس علاقے میں  ہم کاروبار اور صنعتوں کو جاری کر رہے ہیں انہیں علاقوں میںمزید نگہداشت کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ گرین زون میں ہم نے  بین الریاستی  نقل و حمل شروع کردی ہے لیکن وہاں بھی محتاط رہیں۔

ریاست میں پھنسے مزدور اور تارکین وطن کو ان کے آبائی وطن بھیجنے کے لئے سلسلہ وار انتظامات کر رہے ہیں ان مزدوروں کی جانچ بھی اشد ضروری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.