صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

۳۵۰۰ ملازمین کورونا کیخلاف جنگ کے دوران خود اس کا شکار ہوگئے

238,195

ممبئی : ریاست میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا جنگ میں جنہوں نے دن رات خدمت کی وہ بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ مہاراشٹرا میں تقریبا۳۵۰۰ سے ۴؍ ہزار تک اس وباء کے دوران اپنی خدمات دینے والے افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔

ڈاکٹر ، نرسیں ، وارڈ بوائے ، پولیس اہلکار کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں مجموعی طور پر۵؍ سو ڈاکٹروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور کرونا کی وجہ سے۵؍ ڈاکٹر کی موت بھی ہوئی ہے ۔اس طرح کی معلومات مہاراشٹر میڈیکل کونسل اور انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی گئی ہے ۔

اسی طرح مہاراشٹر پولیس  بھی اس وباء کے دوران متاثر ہوئی ہے ۔ کورونا کے خلاف سڑکوں پر دن رات خدمت انجام دینے والے۱۵۲۶؍ پولیس ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ان میں ۱۹۰؍ پولیس آفیسران اور ۱۳۲۶؍ پولیس ملازمین شامل ہیں ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ۲۹؍ پولیس اہلکار کی موت ہوئی ہے ۔

کورونا کے خلاف جاری جنگ میں حصہ لینے والے ملازمین کو ضروری خدمات فراہم کرنے والے افراد کی  رپورٹ بھی مثبت آئی ہیں ان میں سے بیشترافراد  کو کارپوریشن کی جانب سے تعینات کیا گیا تھا ۔ یہ عملہ جو کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے منصوبہ بندی کے مطابق مختلف اوقات میں کام کر رہا ہے ۔ رات کے وقت ہاسٹل میں ایک ہی کمرے میں رہتا ہے اب ان میں بھی کورونا کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.